🗓️
راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم احتجاج کرے گی تو کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کریں گے لیکن قانون ہاتھ میں لیا تو وہ سلوک کروں گا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔
راولپنڈی میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے ہردم تیار ہیں، عمران خان کی پوری جدوجہد ملک کو مسائل سے نکالنے کی ہے۔
وزیر داخلہ نے اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا یہ سینیٹ الیکشن لڑیں گے اور استعفے نہیں دیں گے، جن اسمبلی ارکان پر فضل الرحمن نے لعنت بھیجی، انہی سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ مانگنے جائیں گے۔ شیخ رشید نے اپوزیشن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم احتجاج کرے گی تو کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کریں گے لیکن قانون ہاتھ میں لیا تو وہ سلوک کروں گا کہ تاریخ یاد رکھے گی، قانون کی خلاف ورزی کی تو کارروائی ہوگی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یو ٹرن کا طعنہ دینے والوں نے اباؤٹ ٹرن لیا ہے، پی ڈی ایم شوق سے لانگ مارچ کے لیے آئے ، مدارس کے بچوں کو سیاست میں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمن سمجھدارہو، بچوں کے گھیرے میں آگئے ہو، آج مریم کو باہر جانے کی اجازت مل جائے تو پی ڈی ایم ختم ہو جائے گی، اپوزیشن 4 ماہ سے قوم کا وقت ضائع کررہی ہے، انہیں آخر میں مذاکرات کرنا پڑیں گے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں پی ڈی ایم مل کر الیکشن لڑے گی، ساری زندگی (ن) لیگ نے پیپلزپارٹی کے خلاف ووٹ دیے ہیں، پیپلزپارٹی اور فضل الرحمن اپنا راستہ بند گلی سے کھلی گلی میں لے آئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
انسانیت قوموں سے بڑی ہے :شمعون عباسی
🗓️ 29 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار شمعون عباسی نے
اپریل
پاکستان کے سیاسی مستقبل میں آنے والے ہفتوں کا اہم کردار
🗓️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی تجزیہ کار Scott Ritter کا خیال ہے کہ آنے والے
نومبر
امریکہ دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کرنے میں ماہر ہے:چین
🗓️ 10 جون 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کیوبا میں الیکٹرانک مواصلاتی آلات
جون
اریحا میں مارا جانے والا صہیونی امریکی تھا:امریکہ کی تصدیق
🗓️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اریحا میں
فروری
چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی ایک ساتھ ہیں
🗓️ 9 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) شیخ رشید نے چوہدری برادران کے اختلافات ختم ہونے
اکتوبر
ہم آئندہ جنگ میں دفاع نہیں کریں گے ہمارے پاس حملے کا حکم ہے: حزب اللہ
🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک کے ایک سینئر کمانڈر
اگست
الیکشن فنڈز کا معاملہ: سپریم کورٹ میں انِ چیمبر سماعت
🗓️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کے اجرا کے
اپریل
غیر قانونی گرفتاریوں کا کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری
🗓️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شہریار
فروری