?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا ایک طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار چار ہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں نے معیشت کوپاؤں پرکھڑا کرنیکی اس کوشش میں بھرپورحصہ ڈالا اور 1,000ارب روپیہ پاکستان بھیجا۔
، فواد چوہدری نے مزید کہاکہ گندم، چاول،گنا اور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی ہے اور زرعی معیشت میں 1100ارب روپیہ منتقل ہوا اس سے کسانوں کی قوت خرید میں بھرپور اضافہ ہوا، ٹریکٹر 64% زیادہ فروخت ہوئے کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ نے 27 مئی کو 2.21 ارب شیئرز کی خریدو فروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیا، اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہےکہ کیااس وقت جب معیشت اوپر جارہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا۔
مشہور خبریں۔
211 روزہ جنگ کے دوران غزہ میں کتنے فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے؟
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ سال
مئی
11 صدیوں سے میلادِ النبیؐ کے موقع پر سبز پوشی ؛اس والہانہ عقیدت کا راز کیا ہے؟
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: ربیع الاول کے دنوں میں اگر یمن کا منظر دیکھا
ستمبر
اسرائیلی حکام نے اپنے وزراء پر برطانوی حکومت کی پابندیوں پر ردعمل ظاہر کیا ہے
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکام نے برطانوی حکومت کی طرف سے داخلی سلامتی
جون
وزیر تعلیم نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا
?️ 17 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب نے ٹویٹر پر اپنے
دسمبر
ٹرمپ اور فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کے درمیان جھڑپ
?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، سابق صدر امریکہ، نے جروم پاؤل، چیئرمین فیڈرل
جولائی
سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سی این جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کاخدشہ
نومبر
کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بگڑ گئی
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں کورونا وائرس
جولائی
شیرین ابو عاقلہ کے قتل پر معافی؛ صیہونی کیا چاہتے ہیں؟
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت اپنے جرائم سے رائے عامہ کو ہٹانے کے لیے
مئی