?️
کراچی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے زمین بوس کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا، یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طالبات نے پرجوش استقبال کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات کو آپریشن”بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص” میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمتِ عملی، قربانیوں سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق جنرل احمد شریف نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بلوچستان کی عوام پاکستان کے ساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھی ہے، فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات کی جانب سے پاک فوج کو جنگ میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم پاک افواج سے ہیں اور پاک افواج عوام سے ہیں، عوام اور افواج کا رشتہ ہمیشہ سے انتہائی مضبوط تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا اور اس طرح کے مزید سیشنز منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔


مشہور خبریں۔
ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں کی بندش کے بارے میں انتباہ
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: غزہ میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر نے اسرائیلی حکومت
مئی
جنگ میں یوکرین کے نقصان پر نیویاک کی رپورٹ
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں یوکرین کے
جون
پوپ فرانسس نے اسرائیل کے لیے کون سا لفظ استعمال کیا؟
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: کیتھولک دنیا کے رہنما نے ایک بار پھر اسرائیل کی
دسمبر
پاکستانی وزیرِاعظم کا قطر کا ہنگامی دورہ
?️ 11 ستمبر 2025پاکستانی وزیرِاعظم کا قطر کا ہنگامی دورہ وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف آج
ستمبر
اپوزیشن 23 مارچ کو خود خراب ہو گی
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
دسمبر
طوفان الاقصی آیت اللہ خامنہ ای کی نظر میں
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن، جسے آیت اللہ خامنہ ای نے تباہ
اکتوبر
ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کیلئے ایک ہی دن میں 53 کروڑ ڈالر کا قرض منظور
?️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) نے
دسمبر
مہنگائی سے متاثرہ صارفین کا ایران کی ’سستی‘ غذائی مصنوعات کا استعمال
?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شہروں میں غذائی اشیا کی مہنگائی 42 فیصد پہنچنے
مارچ