?️
مظفرآباد(سچ خبریں) آزاد کشمیر کےسابق صدر، وزیراعظم سردار سکندر حیات انتقال کرگئے۔کوٹلی کے ایک ہسپتال میں وہ زیر علاج تھے انہیں کچھ دن پہلے دل کا دورہ پڑا تھا ، سردار سکندر حیات خان کے بیٹے اور سابق وزیر سردار فاروق سکندر خان کے فیس بک پیج سے سکندر حیات خان کی وفات کی تصدیق کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق صدر، وزیراعظم سردارسکندرحیات اس دار فانی سے کوچ کرگئے، آزاد کشمیر کے زیرک سیاستدان کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث وہ کوٹلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
ستاسی برس کے سردار سکندر حیات کو یہ اعزاز حاصل رہا کہ وہ دو بار آذاد کشمیر کے وزیراعظم جبکہ ایک بار صدر کے عہدے پر فائز رہے۔سردار سکندر حیات خان 1985 سے 1990 تک اور پھر 2001 سے 2006 تک آذاد کشمیر کے وزیراعظم جبکہ 1991 سے 1996 کے دوران صدر کے عہدے پر براجمان رہے۔سردار سکندر حیات خان کے بیٹے اور سابق وزیر سردار فاروق سکندر خان کے فیس بک پیج سے سکندر حیات خان کی وفات کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیرعبدالقیوم نیازی نے سکندرحیات کےانتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سکندر حیات کےانتقال کاسن کر دل دکھی ہے، مرحوم ایک منجھےہوئےسیاستدان تھے انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت میں گزاری، سکندر حیات کی تحریک آزادی کیلئےخدمات کوہمیشہ یاد رکھاجائےگا، اللہ مرحوم کی مغفرت،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا کہ سردار سکندر حیات نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف آواز بلند کی، سردار سکندر حیات نےہمیشہ اصول پرستی اور حق کی سیاست کا علم بلند رکھا، اللہ تعالیٰ مرحوم کےدرجات بلندفرمائے۔


مشہور خبریں۔
کیا مغربی ایشیا کی جغرافیائی سیاست بدل رہی ہے؟
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے پروفیسر اور امریکی نیشنل انٹیلی جنس کونسل
جنوری
صرف انصاف قائم کردیں تو ملک ترقی یافتہ بن جائے گا، عمران خان
?️ 3 ستمبر 2022بہاولپور: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران
ستمبر
زیادہ تر اسرائیلی کیا چاہتے ہیں؟
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: Axios نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلیوں
مارچ
شام میں ترکی سے نمٹنے کے لیے اسرائیل کی امریکہ سے مدد کی درخواست
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حکومت کی
مارچ
جارحیت پسندوں کو انتباہ اور فلسطین کی حمایت میں یمن میں زبردست مظاہرے
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سابق سربراہ شہید صالح الصماد
فروری
امریکی ریاستوں کو عارضی حراستی مراکز کی تعمیر کے لیے فنڈز کی ضرورت
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: وفاقی ہنگامی انتظامی ایجنسی (FEMA) نے مختلف ریاستوں کو 608
جولائی
کورونا جانے والا نہیں،کسی نہ کسی شکل میں ظاہر ہوتا رہے گا؛عالمی ادارہ صحت
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اپنے ایک تازہ ترین بیان
جنوری
لیجئے واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا فیچر
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ
جون