🗓️
مظفر آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں ایل اے 12 کوٹلی اور ایل اے 3 میر پور پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔
پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوج کو بھی تیار رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔آزاد کشمیر کے گزشتہ عام انتخابات میں ایل اے 3 میر پور سے پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان محمود کامیاب ہوئے تھے تاہم بعد میں وہ آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہوگئے تھے جس کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔
پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری محمد یاسین 2 حلقوں ایل اے 10 اور 12 سے کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے ایل اے 12 چھوڑ دی تھی۔ایل اے 12 کوٹلی میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 428 ہے، حلقے میں 198 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے، جن میں سے 101 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین اور 36 حساس قرار دیئے گئے تھے، یہاں پیپلز پارٹی کے عامر یاسین، پی ٹی آئی کے شوکت فرید ایڈووکیٹ اور راجہ ریاست خان کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
ایل اے 3 میر پور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 85 ہزار 917 ہے، حلقے میں 148 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے، یہاں اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے یاسر سلطان چوہدری، مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید اور پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اشرف کے درمیان ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی فوج نے ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا دی
🗓️ 15 جون 2023سچ خبریں:نابلس پر صیہونی فوج کے حملے کے چند گھنٹے بعد ان
جون
صہیونیوں کو عالمی سطح پر تنہائی کا خوف
🗓️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات اور چیلنجوں نیز
اکتوبر
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں شدت کی بنیادی وجہ؟
🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ سامح الشکری نے ہفتے کے روز کہا
اکتوبر
قید میں رہ کر میدان سیاست کا ہیرو
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم
اگست
علاقہ مکینوں نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حرا مانی و دیگر اسٹاف پر حملہ کر دیا
🗓️ 7 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران
فروری
کیا یورپ یوکرین میں جنگ بندی کی طرف بڑھ رہا ہے؟
🗓️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: یوکرین میں جنگ گزشتہ دہائی کے سب سے اہم جغرافیائی
دسمبر
اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
🗓️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل (بی این پی-مینگل) سردار
ستمبر
مغربی کنارے میں نئی صہیونی سازش بے نقاب
🗓️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی نسل کشی
جنوری