?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیراسمبلی کے انتخابات کے لیے امیدواورں کے ناموں کی منظوری دے دی جس کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر اسمبلی کے الیکشن کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ کچھ نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جب کہ ایل اے 1 سے اظہر صادق ، ایل اے 2 سے ظفر انور، اور ایل اے 3 سے بیرسٹر سلطان محمود پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے ، جب کہ ایل اے 4 سے چوہدری ارشد ، ایل اے6 سے علی شان سونی ، ایل اے7 سے چوہدری انوار الحق ، ایل اے 8 سے ظفراقبال ملک ، ایل اے11 چوہدری محمد اخلاق اور ایل اے12 سے شوکت فرید کو ٹکٹ جاری کیا گیا ، اس کے علاوہ ایل اے 14 سے میجرریٹائرڈ لطیف خلیق اور ایل اے15 سے سردار تنویر الیاس ، ایل اے 18 سےسردار قیوم نیازی، ایل اے 19سے سردارارزش سدوزئی ، ایل اے 22 سے سردار صغیر چغتائی، ایل اے24 سے فہیم اختر ربانی اور ایل اے25 سےسردار گل خندان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 26 سے میاں شفیق ، ایل اے27 سے سردار تبارک علی ، ایل اے 28 سے چوہدری شہزاد ، ایل اے 29 سے خواجہ فاروق احمد ، ایل اے سے 30 محمد راشد اور ایل اے 31 سے راجہ منصور خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے ، ایل اے 33 سے دیوان علی خان چغتائی ، ایل اے 34 سے ریاض احمد ، ایل اے35 سے مقبول احمد ، ایل اے 36 سے حافظ حامد رضا ، ایل اے 37 سے محمد اکمل سرگالہ ، ایل اے 38 سے اکبر چوہدری پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
فہرست کے مطابق ایل اے 39 سے نازیہ نیاز ، ایل اے سے 40 سلیم بٹ ، ایل اے41 سے غلام محی الدین دیوان ، ایل اے سے 42 عاصم شریف ، ایل اے سے 43 جاوید بٹ جب کہ ایل اے 45 سے عبدالماجد خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے تاہم ایل اے 5 ، ایل اے9 ، ایل اے 10 ، ایل اے 13 ، ایل اے 16 ، ایل اے 17 ، ایل اے 20 ، ایل اے 21 ، ایل اے 23 ، ایل اے 32 اور ایل اے 44 سے ابھی ٹکٹ جاری نہیں کیے گئے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کا افریقی یونین سے اخراج
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی
فروری
کیا غزہ میں جنگ بندی ہو سکتی ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی
نومبر
وزیر اعظم آج کھیلوں کے فروغ کے لئے وعدہ پورا کریں گے
?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم آج کھیلوں کےفروغ کیلئےوعدہ پورا کرنےجا رہے
دسمبر
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 30 اکتوبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود ایک
اکتوبر
کیا TikTok کی مقبولیت امریکی طاقت کے سینے میں خنجر ہے؟
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:میڈیا اور مواصلاتی پروگراموں کی دنیا میں، ٹک ٹاک، دنیا کے
مارچ
ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے روس کی کوششیں
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے آج ایسٹرن اکنامک فورم کے
ستمبر
وزیر اعظم کی صدارت میں انٹیلیجنس کی نئی کمیٹی کا افتتاح
?️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلیجنس
جون
مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر کاغذات جمع کرادیئے
?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف
مارچ