?️
راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں سیکیورٹی استحکام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی سیکیورٹی، استحکام و ترقی ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، آرمی چیف نے پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا، آرمی چیف کو ایف سی ہیڈ کوارٹر بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال اور پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے سمیت سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربت کا دورہ کیا، اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا، آرمی چیف کو ایف سی ہیڈ کوارٹر بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال اور پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے سمیت سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیچ کا بھی دورہ کیا اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو دور دراز علاقوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا، پاک فوج کے سربراہ نے ایف سی کی خواتین اہلکاروں کی ہمت افزائی کی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج صوبائی حکومت کے ساتھ امن و استحکام کے لیے بھرپور تعاون کرتی رہے گی، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا مطلب ملک کی ترقی ہے، دشمن قوتوں کی خلل ڈالنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
کورونا: مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ
?️ 11 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون نے پاکستان
جنوری
طالبان کا اسلحے اور فوجی وردیوں کے ساتھ پارکوں میں جانا منع
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ
فروری
صیہونیوں کی جنوبی غزہ پر بمباری
?️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ کی پٹی کے متعدد
جولائی
مغربی کنارے پر صیہونی فوج کا حملہ اور 18 فلسطینیوں کی گرفتاری
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:جمعرات صبح سے 25 مئی 2023 کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ
مئی
میں نے 50 بار ایران کا سفر کیا ہے: بائیڈن کا نیا گف
?️ 7 مئی 2022سچ خبریں: صدر جو بائیڈن جن کے فتنے جنوری 2021 میں اقتدار
مئی
شاہ رخ خان کی مہنگی ترین فلم
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرل ایکشن
اگست
وزیراعظم نے سب چوروں اور لٹیروں کو ایک ہی صف میں لاکھڑا کیا ہے: شہباز گل
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی شہباز گل نے بلاول بھٹو زرداری
مئی
کیف کی کارروائی یورپ میں انسانی تباہی کا باعث
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اقوام متحدہ اور
اگست