?️
اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی فضائیہ کے کمانڈربریگیڈیئر جنرل پائلٹ حامد واحدی سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور‘ علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی، ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے اس سےپہلے پاکستانی فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی تھی۔
فریقین نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی,ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے ملاقات میں پاکستان افواج کی کھل کر تعریف کی
دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ہمسایوں کے ساتھ امن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے۔ آرمی چیف نے علاقائی استحکام کیلئے اجتماعی ضرورتوں پر زور دیا۔
فریقین نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور بارڈر مینجمنٹ کے مؤثر اقدامات کو سراہا۔
بیان کے مطابق ملاقات میں ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پائلٹ حامد واحدی نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور بارڈر مینجمنٹ کے مؤثر اقدامات کو بھی سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ایرانی فضائیہ کے کمانڈر سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے۔


مشہور خبریں۔
غیر ملکی کمپنیاں ابوظہبی اور دبئی سے فرار
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: پیر کے روز جس وقت یمنی انقلابیوں نے متحدہ عرب
فروری
صیہونی کابینہ کے حالیہ فاشسٹ رویے کے برعکس نتائج برآمد ہوئے ہیں:عطوان
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:عرب زبان تجزیہ نگار نے فلسطین میں جاری کئی اہم واقعات
فروری
22 آئی پی پیز کو کیپیسٹی پیمنٹس بند کردی، 1500 ارب روپے کی بچت ہوگی، سیکریٹری پاور
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کو آگاہ
فروری
وزیر اعظم نے مہنگائی کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا، شبلی فراز
?️ 7 مارچ 2021اسلام اباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے وفاقی وزیر اطلاعات
مارچ
کیا اسرائیل غزہ جنگ جیت پائے گا ؟
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی مصنف Yair Osulin نے Haaretz اخبار میں شائع ہونے
جنوری
سابق وزیراعظم کا ایک اور پروگرام ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ بھی بند کردیا گیا
?️ 13 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)ہسپتالوں کی طرف سے صحت کارڈ پر علاج سے انکار کے بعد سابق وزیراعظم کا
اپریل
آئی فون 14سے متعلق شائقین کے لئے اہم خبر
?️ 29 ستمبر 2021برلن(سچ خبریں) آئی فون14سے متعلق موبائل فونز کے شائقین کے لیے خوش
ستمبر
لیبیا میں ایک اور تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 4 پاکستانیوں سمیت 11 لاشیں مل گئیں
?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) لیبیا کے مشرقی ساحل کے قریب تارکین وطن
اپریل