?️
راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے افغان صورتحال پر پاکستانی کردار سمیت غیرملکی عملے کے انخلا اور دیگر معاملات میں تعاون کی تعریف کی۔دونوں عہدیداروں نے علاقائی سیکیورٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ڈائریکٹرسی آئی اے ولیم جوزف برنز کی ملاقات ہوئی ، سی آئی اے ڈائریکٹر نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر جنرل قمر جاوید کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی امور سمیت ،علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اس دوران پاکستانی حکام کی جانب سے خطےمیں امن کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور افغانستان میں دیرپا امن کیلئےکوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ سی آئی اے ڈائریکٹر نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو بھی سراہا اور افغان صورتحال پر پاکستانی کردار سمیت غیرملکی عملے کے انخلا اور دیگر معاملات میں تعاون کی تعریف بھی کی۔


مشہور خبریں۔
ڈراما ’کیس نمبر 9‘ کے یوٹیوب ورژن سے 26ویں آئینی ترمیم اور جسٹس منصور علی شاہ کا سین حذف
?️ 21 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ڈراما ’کیس نمبر 9‘ کی حالیہ قسط کے یوٹیوب
نومبر
ٹرمپ نے ارجنٹائن میں حزبِ میلی کی انتخابی کامیابی کو امریکی مدد کا نتیجہ قرار دیا
?️ 28 اکتوبر 2025ٹرمپ نے ارجنٹائن میں حزبِ میلی کی انتخابی کامیابی کو امریکی مدد
اکتوبر
ٹرمپ فاؤنڈیشن کا سعودی عرب کے ساتھ 1.6 بلین ڈالر کا معاہدہ
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:ٹرمپ فاؤنڈیشن (سابق امریکی صدر کی فیملی کمپنی) نے سعودی کمپنی
نومبر
ترکی کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر اردوگان کے داماد کا ردعمل
?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: اردوگان کے داماد نے ترکی کے آئندہ صدارتی انتخابات میں
اپریل
بلوچستان: آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق، تربت میں سیلابی صورتحال، 10 افراد پھنس گئے
?️ 13 اپریل 2024بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے
اپریل
یورپ میں اسرائیلی اشیا کے بائیکاٹ میں شدت / صہیونی صنعت کاروں نے برآمدی بحران کا اعتراف کرلیا
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کے ایک گروپ نے
جون
اربوں کے ڈکیتوں کو نہیں چھوڑوں گا:وزیر اعظم
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز
مئی
سابق اسرائیلی فوج کی ٹرینر یہودی خاتون ٹک ٹاک میں نفرت انگیز مواد کی نگرانی پر تعینات
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی سابق ٹرینر امریکی یہودی خاتون ایریکا منڈیل
اگست