?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اپنا 24واں پروگرام بنیادی طور پر وزارتِ خزانہ کے ساتھ چلانے کے باوجود اب بھی پاکستان کے کمزور مالیاتی نظم و نسق، نقدی کی نگرانی اور سرکاری وسائل کی تقسیم کے احتساب سے مطمئن نہیں ہے، اور اس نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے پیسے کے انفرادی یا سیاسی مقاصد کے لیے غلط استعمال کو کم سے کم کرنے کے لیے سنگل ٹریژری اکاؤنٹ (ٹی ایس اے) کے بہاؤ میں مالی نظم و ضبط اور شفافیت بہتر بنائی جائے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنی گورننس اور بدعنوانی کی تشخیصی رپورٹ (جی سی ڈی اے) میں کہا کہ گزشتہ 2 برسوں میں کچھ بہتری کے باوجود، پاکستان مسلسل کمزور بجٹ کی ساکھ کا شکار رہا ہے، جس نے کئی بڑے گورننس مسائل کو جنم دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عوامی سرمایہ کاری کے انتظام میں متعدد خامیاں موجود ہیں، جن کے باعث منصوبوں کی طویل مدت تک فنڈنگ برقرار نہیں رہتی، منصوبے تاخیر کا شکار ہوتے ہیں اور لاگت میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔
آئی ایم ایف نے 3 سے 6 ماہ کے اندر فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹی ایس اے کے ادارہ جاتی دائرہ کار سے متعلق فیصلہ سازی کو یکجا کرتے ہوئے نقدی کے مؤثر انتظام کو بہتر بنایا جائے، تجزیاتی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے اور نقدی کے اندازوں کے لیے مستقبل بینی پر مبنی طریقہ اپنایا جائے۔
بدعنوانی اور نااہلی، فوری اقدامات کا مطالبہ
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کو ایک کمزور ٹی ایس اے فریم ورک نے مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، جس میں ادارہ جاتی حدود کا کوئی واضح فیصلہ موجود نہیں، اور یہی بات حکومت کے نقدی بیلنس پر مؤثر کنٹرول کو کمزور کرتی ہے۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق قرض کے انتظام کا موجودہ نظام کئی اداروں پر مشتمل ہے، جن کے اختیارات اور ذمہ داریاں ایک دوسرے سے اوپر نیچے ہوتی ہیں، جس سے فیصلہ سازی اور ہم آہنگی مشکل ہو جاتی ہے، نگرانی اور احتساب کے طریقہ کار، خصوصاً مالی و غیر مالی اثاثوں اور سرکاری ملکیتی اداروں کے انتظام میں کمزور ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وہ ادارے جو بجٹ کے وسائل استعمال کرتے ہیں، مگر روایتی مالیاتی احتساب کے دائرے سے باہر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، ریاستی اداروں کو کمزور کرتے ہیں اور بدعنوانی کے خطرات بڑھاتے ہیں۔
مزید برآں، مالی اور معاشی طرزِ حکمرانی کی کمزوریاں رسمی پالیسی اور عملی صورتحال کے درمیان مستقل فرق کی عکاسی کرتی ہیں، جو سرکاری اختیارات کے نجی مفاد میں استعمال کے امکانات پیدا کرتی ہیں۔
رپورٹ کہتی ہے کہ پارلیمانی نگرانی بھی اس وجہ سے کمزور ہو چکی ہے کہ منظور شدہ بجٹ اور حقیقی اخراجات میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے، مثال کے طور پر قومی اسمبلی نے 25-2024 میں 9 کھرب 40 ارب روپے کے اضافی اخراجات کی منظوری دی، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ، قانون سازوں کے براہِ راست اختیار میں موجود حلقہ جاتی ترقیاتی فنڈز سرمایہ کاری کے توازن کو مزید بگاڑتے ہیں اور نگرانی کو پیچیدہ کرتے ہیں، نقدی، قرض، اور ریاستی مالی و غیر مالی اثاثوں کے انتظام کے موجودہ انتظامات ناکافی ہیں، جو سرکاری عہدیداروں کو حد سے زیادہ صوابدید فراہم کرتے ہیں۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ ایک کمزور ٹی ایس اے فریم ورک، جس میں ادارہ جاتی حدود کے واضح فیصلے کا فقدان ہے، حکومت کے نقدی بیلنس پر مؤثر کنٹرول کو کمزور کرتا ہے، جس کے نتیجے میں عوامی فنڈز کے غیر مؤثر استعمال اور مجموعی بجٹ اختیار کمزور ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
مختلف اکاؤنٹس میں بکھری ہوئی نقدی کی صورت حال سے غیر ضروری بیلنس پیدا ہو جاتے ہیں جنہیں حکومتی ترجیحات کے لیے مؤثر طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
مزید یہ کہ شفافیت کے فقدان کے باعث وفاقی بجٹ کے لیے ممکنہ طور پر سود کی ایسی آمدن کے بارے میں سوالات جنم لیتے ہیں، جو ضائع ہو سکتی ہے، یہ واضح نہیں کہ تجارتی بینکوں میں وفاقی اداروں کے اکاؤنٹس پر ملنے والا سود کس کو جاتا ہے، اور کیا یہ آمدن قومی بجٹ میں شامل ہوتی ہے یا نہیں۔
آئی ایم ایف نے کہا اور زور دیا کہ ان کمزوریوں کا حل مالیاتی نظم و ضبط مضبوط کرنے، بدعنوانی کے خطرات کم کرنے اور سرکاری مالیاتی انتظام کاری کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔
آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ وزارت خزانہ نے نقدی اور قرض کے انتظام کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک تو قائم کیا ہے، مگر اس فریم ورک پر عمل درآمد کمزور رہا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے نے کہا کہ قانونی تبدیلیوں نے ایک اعلیٰ سطح کی کیش کوآرڈینیشن کمیٹی (سی سی سی) اور وزارتِ خزانہ میں کیش فورآسٹنگ یونٹ (سی ایف یو) کے قیام کو لازمی قرار دیا تھا تاکہ بیرونی تجارتی قرضے اور ملکی قرضے کے انتظامات کو یکجا کیا جا سکے۔
تاہم سی ایف یو ابھی فعال نہیں ہے، کیوں کہ اس میں عملہ تعینات نہیں، اور سی سی سی بھی ماہانہ اجلاس کے بجائے طویل وقفوں کے بعد غیر باقاعدہ طور پر بیٹھتی ہے، جس کے باعث نقدی کے اندازوں اور کیش بفر پالیسی کے مؤثر جائزے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے، اور قرض کے مؤثر پروگرام متاثر ہوتے ہیں۔
کمزور بجٹ کنٹرول کی نشاندہی کرتے ہوئے آئی ایم ایف نے کہا کہ اخراجات کے عمل کے کئی مراحل دستی طور پر انجام دیے جاتے ہیں اور اس وقت مالیاتی اکاؤنٹنگ اور بجٹنگ سسٹم میں درج نہیں ہوتے، جس سے بجٹ کے نفاذ کے دوران گورننس کی کمزوریاں پیدا ہوتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کا فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
?️ 15 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
مئی
نیتن یاہو اسپتال میں داخل، اختیارات عارضی طور پر معاون کو منتقل
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کولونوسکوپی کے لیے اسپتال میں داخل،
مئی
’احد چیمہ کے خلاف کیس نہیں بنتا‘، نیب کی احتساب عدالت میں رپورٹ جمع
?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے نگران وزیر اعظم
نومبر
عرب حکمراں امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار ہیں:سید حسن نصراللہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شہید مصطفی
مئی
ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر مل گئے
?️ 22 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڑی پیٹرولیم نے صوبہ سندھ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا، کمپنی کے منیجنگ
اپریل
امریکہ پر بھروسہ کرنے سے فلسطینی سرزمین کو نقصان پہنچا ہے: اسلامی جہاد
?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:طارق سلمی نے پیر کے روز مزید کہا کہ امن معاہدے
فروری
برطانیہ کو غیر یقینی مستقبل کا سامنا
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک سابق برطانوی سفارت کار نے کہا کہ اس ملک کو
ستمبر
امریکیوں میں زندگی کی امید میں حیرت انگیز کمی
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی حکومت کی طرف سے شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ
دسمبر