?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (او آئی سی سی آئی) نے حکومت کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے تجاویز ارسال کرتے ہوئے ٹیکس چھوٹ کیلئے آمدنی کی حد سالانہ 12 لاکھ روپے کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے بجٹ تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوادیں جن میں ٹیکس چھوٹ کے لیے آمدنی کی حد سالانہ 6 لاکھ سے بڑھاکر 12 لاکھ روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
او آئی سی سی آئی کے مطابق اس وقت سالانہ 6 لاکھ روپے تک کی آمدنی کو ٹیکس استشنی حاصل ہے، انفرادی قابلِ ٹیکس آمدنی کی حد کو بڑھاکر12لاکھ روپےسالانہ کیا جائے جبکہ سالانہ 6 لاکھ روپے سے زائد آمدنی پر ٹیکس فائلنگ لازمی کی شرط میں تبدیلی نہ کی جائے۔
او سی سی آئی نے سفارش کی ہے کہ اشیا پر سیلز ٹیکس18سےکم کرکے فوری 17 فیصد کیا جائے جبکہ سیلز ٹیکس کو ایک فیصد سالانہ کم کرکے علاقائی اوسط کے برابر 15فیصد کیاجائے۔
او آئی سی آئی نے سُپرٹیکس کو 3سال کےدوران بتدریج ختم کرنےکا مطالبہ بھی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس ٹوجی ڈی پی کو14فیصد تک بڑھانےکے لیےاصلاحات کی جائیں اور مالی سال26-2025 کے لیےکارپوریٹ ٹیکس کی شرح28فیصدکی جائے،
اوسی سی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ کارپوریٹ ٹیکس کو سالانہ ایک فیصد کم کرکے5سال میں 25فیصدتک لایاجائے جبکہ زراعت، رئیل اسٹیٹ، ہول سیل،ریٹیل ٹریڈ کو باقاعدہ ٹیکس نیٹ کاحصہ بنانے کے علاوہ سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے خلاف سخت اقدامات کا نفاذ کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
لاہور: اسحٰق ڈار کے منجمد اثاثے نیب کی اجازت کے بعد بحال
?️ 29 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) نیب کی اجازت کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ
دسمبر
سویڈن حکام کے مگرمچھ کے آنسو
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ان کا
جولائی
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
?️ 15 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا
ستمبر
القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور
?️ 16 مئی 2023لاہور 🙁سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم
مئی
کالعدم تنظیم تحریک لبیک نے حکومت سے مدد مانگی
?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے کالعدم قرار
اپریل
ایران نے اسرائیل کے کن ٹکھانوں کو نشانہ بنایا؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران نے اپنے وعدہ صادق 2 آپریشن کے دوران اسرائیل
اکتوبر
بائیڈن کا ایک سالہ جائزہ، سب سے کنارہ کشی اختیار کرکے کورونا پر حملہ کریں
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن ایک ایسے وقت میں وائٹ ہاؤس
جنوری
جرمنی نے اپنے دو جوہری پاور پلانٹس کے آپریشن میں توسیع کی
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: جرمن حکومت نے بجلی کی فراہمی کے شعبے میں
ستمبر