?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ جمعہ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ڈالر کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا جہاں گرین بیک کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے نے اوپن اور انٹربینک مارکیٹوں کے درمیان قیمت کے فرق کو کم کر دیا ہے۔
ہفتے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے سے 291 روپے کے درمیان ٹریڈ ہوا جس سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں فرق کم ہو گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق برآمدات اور ترسیلات زر کی آمد نمایاں طور پر یومیہ اوسط 3 سے 5 لاکھ ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ ہفتے کے دوران اوپن اور انٹربینک مارکیٹ کے درمیان فرق کم ہونے کی وجہ سے ڈالر کی آمد میں کم از کم 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ملک بوستان نے کہا کہ ترسیلات اور برآمدات کے منافع میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں بڑی مقدار میں کرنسی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ برآمد کنندگان جو پہلے فی ڈالر 313 پر لے رہے تھے وہ اب اوپن مارکیٹ میں 288 سے 291 کے درمیان فی ڈالر حاصل کر رہے ہیں جو کہ انٹرمارکیٹ کے ریٹ 284.76 کے قریب ہے۔
رواں مالی سال 2023 کے 11 ماہ کے دوران کم ترسیلات زر اور گرتی ہوئی برآمدات کی وجہ سے ملک کو مجموعی طور پر تقریباً 7.2 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
ملک بوستان نے کہا کہ برآمد کنندگان ابتدائی طور پر زیادہ رقم کمانے کے لیے اپنی آمدنی فروخت کرنے کو تیار نہیں تھے، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے قیمتیں مزید گرنے سے قبل ہی وہ ڈالرز فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے کے آخری تین دنوں کے دوران ترسیلات زر کی آمد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر طلب میں کمی واقع ہوئی ہے۔
دبئی میں ڈالر کی قیمت تقریباً 301 روپیہ ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرنسی کی موجودگی دکھانے کے لیے درآمدی قوانین میں نرمی کی ہے۔
رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران پاکستان پہلے ہی درآمدات پر 49 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے۔
مشہور خبریں۔
حماس کے سیاسی سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کون تھے؟
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ فلسطین کے سابق وزیراعظم، حماس کے سیاسی سربراہ
جولائی
بحریہ ٹاؤن کراچی کیس: سروے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، معاہدے سے زائد زمین پر قبضے کا انکشاف
?️ 23 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بحریہ ٹاؤن کراچی کیس میں کمشنر کراچی کی
نومبر
عمران خان نے کہا ہے ان سے بات کی جائے جن سے ٹرمپ بات کررہے ہیں، علیمہ خان
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ
جولائی
الجولانی اور ٹرمپ کے ریاض میں ملاقات کے تین اہم استراتیجک مقاصد
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: علیرضا مجیدی، مغربی ایشیا کے امور کے ماہر، نے ایک تجزیاتی
مئی
جی ڈی پی گروتھ مستحکم ہوگی تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں:شوکت ترین
?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ جی
اکتوبر
صیہونیت نئے دور کا جھوٹا بت
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: ایسے میں جب امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینی عوام کی حمایت اور
مئی
ایران اور چین مغرب کی حمایت پر بھروسہ نہیں کرتے:پاکستانی دانشور
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:پاکستانی تھنک ٹینک پیس اسٹڈیز اینڈ فارن پالیسی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر
فروری
سینیٹ میں بھی اپوزیشن کو شکست کا سامنا
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشترکہ اجلاس کے بعد سینیٹ میں بھی اپوزیشن
نومبر