انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار پر رونا دھونا بند کیا جائے: چوہدری سرور

بھارت امن کا سب سے بڑا دشمن ہے:  گورنر پنجاب

?️

لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار پر کونسا طوفان آگیا یا قیامت آگئی ہے، انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار پر رونا دھونا بند کیا جائے جب ٹیم آئے تب ہمارے تاجر روتے ہیں کہ سڑکیں بند ہونے سے نقصان ہوتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار پر میری رائے دوسروں سے مختلف ہے، اگر برطانوی ٹیم نہیں آئی تو نہیں آئی، اس کے نہ آنے سے کونسا طوفان آگیا یا قیامت آگئی، ہمارے ہاں روز ٹی وی پر بیٹھ کر ماتم کیا جارہا ہے کہ پتا نہیں کیا ظلم ہوگیا ہے،جب ٹیم آئے تب ہمارے تاجر اور دوسرے دوکاندار روتے ہیں کہ سڑکیں بند ہونے سے دکانیں بند کرنی پڑتی ہیں جس کا معیشت کو نقصان ہوتا ہے،برطانوی ٹیم نہیں آئی تو نہیں آئی، روز ٹی وی پر بیٹھ کر رونا دھونا بند کیا جائے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی۔انگلش مینز اور ویمنز ٹیم کو اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ ای سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور معاون عملے کی ذہنی اور جسمانی فلاح اولین ترجیح ہے، کھلاڑی کورونا کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ان پر مزید دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

انگلش بورڈ نے کہا کہ یقین ہے پاکستان کے دورے سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے تیاری نہیں ہوسکے گی سمجھتے ہیں فیصلے سے پی سی بی کو مایوسی ہوگی۔ ای سی بی حکام کا کہنا ہے کہ یقین ہے پی سی بی نے عالمی کرکٹ کی واپسی کے لیے انتھک محنت کی ہے، فیصلے سے پاکستان میں کرکٹ پر اثرات کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی مینز ٹیم کو 13، 14 اکتوبر کو 2 ٹی ٹونٹی کھیلنا تھے، خواتین ٹیم نے بھی 2 ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنا تھے۔

مشہور خبریں۔

مشہور فلمی اداکار83 سال کی عمر میں بنے باپ

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ہالی وڈ لیجنڈ جیمز الفریڈ ال پاچینو کے ہاں 83 سال

غزہ میں امداد کی ترسیل میں درپیش بڑے چیلنجز

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:قطر کے وزارت خارجہ کے ترجمان، ماجد الانصاری نے کہا ہے

تنازعہ کشمیرکے فوری حل کی ضرورت پر زور

?️ 3 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی طرف

بلوچستان حکومت نے ملازمین سے بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

?️ 5 اپریل 2021بلوچستان(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے مطالبات کے حق

سندھ میں گورنر راج لگانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا:شیخ رشید

?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں )وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے

ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے نیا منصوبہ کیا ہے ؟

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبارات کے مطابق، امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا

خواجہ آصف کی ایران کے حوالے سے مغرب پر شدید تنقید

?️ 15 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے واقعات کے حوالے سے مغرب کی

اسرائیلی وزیر جنگ کا حماس رہنماؤں کو دھمکی آمیز انتباہ

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے فلسطین سے باہر مقیم حماس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے