?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 47 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو 119 روپے 92 پیسے پر بند ہونے کے بعد آج صبح 9 بجکر 50 منٹ پر ڈالر 218 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا جوکہ روپے کی قدر میں ایک روپے 47 پیسے یا 0.67 پیسے اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ درآمدات میں کمی اور برآمد کنندگان کی جانب سے برآمدی زرمبادلہ ملک میں تیزی لانے سے ڈالر کی طلب کم ہو رہی ہے۔
ملک بوستان نے آئندہ دنوں میں شرح سود مستحکم رہنے یا کم ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ مستقبل میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگی۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔
رواں سال اگست میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نئے گورنر جمیل احمد اور پاکستان کے نئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلی مانیٹری پالیسی ہوگی۔ مالیاتی شعبے نے ملک میں مہنگائی کے پیش نظر شرح سود میں کسی تبدیلی کی امید ظاہر نہیں کی ہے۔


مشہور خبریں۔
آرمینیوں نے جمہوریہ آذربائیجان سے اپنے فوجیوں کی لاشیں وصول کیں
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: آرمینیا کی وزارت دفاع نے آج اتوارکو اعلان کیا
ستمبر
پاکستان، چین اور امریکا سے 20 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے حصول کا خواہاں
?️ 15 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن
نومبر
مشاہد حسین نے پاک-سعودی دفاعی معاہدے پر مبنی تھنک ٹینک رپورٹ جاری کردی
?️ 28 ستمبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹر مشاہد حسین سید نے پاکستان اور
ستمبر
ون پلس کا طاقتور بیٹری اور بہترین کیمرا کا حامل فون پیش
?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے اپنا
اکتوبر
روس کا یورپی ممالک اور امریکہ کو انتباہ
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:روس نے امریکہ اور پورپی ممالک کو انتباہ دیتے ہوئے کہا
مارچ
کانگریس مین: ٹرمپ اور ریپبلکن امریکی عوام کے لیے کاروبار کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹس کے رہنما نے حکومتی شٹ ڈاؤن
اکتوبر
اسرائیل کے شام کو تقسیم کرنے کے خطرناک منصوبے کا انکشاف
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ صیہونی حکومت
مارچ
ایک سیاہ فام امریکی نوجوان پر پولیس نے کی گولیوں کی بارش
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی حکام نے باڈی کیمرہ فوٹیج جاری کی ہے جس
جولائی