🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم تلے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ فوجی مشقیں پبی میں ختم ہو گئیں۔ ایس سی او کے تحت یہ انسداد دہشت گردی کے بارے میں پہلی فوجی مشقیں تھیں جن کا مقصد انسداد دہشت گردی کی عالمی سطح پر کوششوں کیلئے تعاون بڑھانا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم کے تحت انسداد دہشت گردی کی مشترکہ فوجی مشقیں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں تم ختم ہوگئیں، یہ پہلی فوجی مشقیں تھیں جو دو ہفتے تک جاری رہیں، مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں کے تحت تعاون بڑھانا تھا۔
مشقوں میں پاکستانی اور چینی دستوں نے اپنے تجربات کا تبادلہ کیا، مشقوں میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، نئے رجحانات اور تکنیکس کا بھی مظاہرہ ہوا، مشقوں کے پہلے مرحلے میں 26 سے 31 جولائی تک ایس سی او کے رکن ممالک نے اپنے علاقوں میں تربیتی مشقیں کیں جس کے بعد دوسرے مرحلے میں 21 ستمبر سے 4 اکتوبر تک پاکستان میں مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
مشقوں میں مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشنز، ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشنز، سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن، کلوز کوارٹر بیٹل، دھماکا خیز مواد کی ہینڈلنگ اور میڈیکل انخلاء شامل تھا۔ کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہے: سی ان ان
🗓️ 27 اگست 2022سچ خبریں: CNN نیوز ویب سائٹ نے ایک تجزیے میں لکھا
اگست
آئی ایم ایف نے اپنے وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق حکومتی دعوے کی تردید کردی، حماد اظہر
🗓️ 9 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کے موجودہ معاشی بحران کو زمانہ جنگ اور
جنوری
موڈرنا کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ اسلام آبادپہنچ گئی
🗓️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعہ امریکی ساختہ
جولائی
فلسطینی عیسائیوں کی صیہونی فلیگ مارچ کی مذمت
🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی عیسائی برادری نے صیہونیوں کے فلیگ مارچ کو اشتعال انگیز
جون
پاکستان پر امریکی پابندیوں سے متعلق وزیر داخلہ کا اہم بیان
🗓️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان پر
اکتوبر
صحافیوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم
🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں صحافیوں کے خلاف قابض حکومت کے دانستہ
نومبر
قبضے کے خلاف مقاومت ایک جائز حق
🗓️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: برطانوی پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی کے رکن کرسپن بلنٹ نے خبردار
نومبر
مائیکروسافٹ ونڈوز سسٹم کے ذریعے نیٹ ورک تک رسائی کیلئے سائبر حملوں کا خطرہ
🗓️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) مائیکروسافٹ استعمال کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس
دسمبر