?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے گاڑیوں پر شناختی نمبرز اور ایم ٹیگ لگانا ضروری ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا ذکر تھا، میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کیا گیا ہے، قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار، پی ٹی آئی نہیں مان رہی تو نہ مانے۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں، عوام کےجان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، ہم نے پاکستان کےسافٹ امیج کو آگے لے کرجانا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا گاڑیوں پر ای ٹیگ اور ایم ٹیگ اور اسلام آباد کے شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ بہت ضروری ہے کہ گاڑیوں پر شناختی نمبرز اور ایم ٹیگ لگے ہوں۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ دنیا میں کئی ممالک نے دہشتگردی کو شکست دی ہے، مسئلہ یہ ہے کہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں آتی ہیں، اس میں خودکش بمبار آتا ہے، کچہری کے باہر دھماکہ کرتا ہے جس میں 12 شہری شہید ہوتے ہیں، اور ہم اس بحث میں لگے ہوئے ہیں کہ ہمیں شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنا ہے یا نہیں۔


مشہور خبریں۔
محسن داوڑ کو کوئٹہ سے حراست میں لے کر اسلام آباد بھیج دیا گیا
?️ 10 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے چیئرمین
نومبر
جمال خاشقجی قتل کیس میں امریکی عدالت نے سعودی ولیعہد کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 21 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی عدالت نے جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی
مارچ
امیر ممالک غریب ملکوں کے عربوں ڈالر کے مقروض
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:آلودہ گیسوں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی وجہ سے
جون
پاکستان گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ اسحاق ڈار
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
اگست
امریکی اسلحے کے بغیر عراق سے نہیں نکلیں گے:عراقی مزاحمتی تحریک
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک کے ایک عہدہ دار نے اس بات پر
جنوری
سعودی عرب کی خطے میں مسلمانوں اور پاکستان کے سب سے بڑے دشمن بھارت کے ساتھ اربوں ڈالر کی تجارت
?️ 6 جون 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے خطے میں مسلمانوں اور پاکستان کے
جون
ہم نے دشمن کے ہلاکت اور زخمیوں کی منتقلی کا مشاہدہ کیا: قسام
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:قسام بٹالین کے جنگجوؤں نے غزہ شہر کے الزیتون بستی کے
فروری
پاکستان کو سعودی عرب سے ملے گا خصوصی تحفہ
?️ 2 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری
مئی