?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججا گینگ کے سرغنہ عثمان ججاکی گرفتاری پر ایف آئی اے اور آئی بی کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ ججا گینگ کو گرفتار کرنا لائق تحسین ہے، انسانی اسمگلنگ کا کالادھندہ مکمل طورپر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ججا گینگ کے سرغنہ عثمان ججا کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور آئی بی اے کے افسران کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کرکے سراہا، اعزازی شیلڈز اور 10،10 لاکھ روپے کے انعامات سے نوازا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کےگھناؤنےجرم کےمرتکب عناصرکی سرکوبی اولین ترجیح ہے، کالے دھندے میں ملوث افراد نے پاکستان کے تشخص کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہاکہ ججا گینگ کو گرفتار کرنا لائق تحسین ہے، انسانی اسمگلنگ کےگھناؤنےجرم کےمرتکب عناصرکی سرکوبی اولین ترجیح ہے، کالے دھندے میں ملوث افراد نے پاکستان کے تشخص کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی۔
انسانی اسمگلنگ میں ملوث افرادکئی بےگناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونےکےذمہ دار ہیں، مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے، انسانی جانوں پر اس سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہوسکتا، انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصرکی وجہ سےپاکستان کی دنیامیں بدنامی ہوئی۔
وزیراعظم نے کہاکہ انسانی اسمگلنگ کا کالادھندہ مکمل طورپر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، گھناؤنےدھندےمیں ملوث عناصرکےخلاف کارروائی پرافسران کوقوم کی طرف سے شاباش، متعلقہ ادارےانسانی اسمگلنگ کےگھناؤنےجرم کی بیخ کنی کےلیے دن رات محنت کریں۔
پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کرنے میں ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرنےوالے افسران نے ملک کو عزت بخشی، متعلقہ ادارے ایسے ہی اپنی اعلیٰ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں، پوری قوم انسانی اسمگلنگ کےخلاف کارروائی میں اداروں کےساتھ کھڑی ہے۔


مشہور خبریں۔
صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو علاج کی رقم واپس نہیں کرنی ہوگی: فیصل سلطان
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر
جنوری
ونزوئلا پر امریکی دباؤ، ڈریگز کی جنگ یا سیاسی نظام کی تبدیلی؟
?️ 12 اکتوبر 2025ونزوئلا پر امریکی دباؤ،ڈریگز کی جنگ یا سیاسی نظام کی تبدیلی؟ امریکہ
اکتوبر
امریکا اور قازقستان کی پاکستان کی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی بندرگاہیں خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے
ستمبر
سعودی سڑکوں پر شراب نوشی
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں سعودی عرب کے
جون
تل ابیب کی سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کے لاکھوں باشندوں نے ہفتے کے روز مسلسل 25ویں
جون
یمنیوں کے ہاتھوں اسرائیل کی تین بڑی ناکامیاں
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:اسرائیل یمنی حملوں کے مقابلے میں تین اہم محاذوں پر
جون
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا
?️ 15 ستمبر 2025پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا پاکستان کے نائب وزیر اعظم و
ستمبر
تشدد اور عصمت دری کا نشانہ بننے والی امریکی خواتین کی تعداد ہر ملک سے زیادہ:پاکستانی صحافی
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:پاکستانی دستاویزی فلم بنانے والے ایک صحافی نے کہا کہ اس
دسمبر