🗓️
سوات(سچ خبریں)ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے برعکس پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کا سوات میں پاورشو جاری ہے، اپوزیشن نے گراسی گراؤنڈمیں پنڈال سجالیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے سیدو شریف کےگراسی گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت نہیں دی ہے ،ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق امن و امان اور کورونا کی وجہ سے گراسی گراؤنڈ میں جلسہ نہیں کیا جاسکتا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی پالیسیوں کے خلاف پی ڈی ایم کا پنڈال گراسی گراؤنڈ میں سجایا گیا ہے،جلسے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، شہبازشریف، آفتاب شیرپاؤ،محمود اچکزئی،اویس نورانی پروفیسر ساجد میر،طاہربزنجو اور اخترمینگل خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ (ن ) کے رہنما اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ جلسے میں آج پی ڈی ایم قیادت آئندہ کا لائحہ عمل جاری کرے گی،پی ٹی آئی حکومت کو رخصت کرکے دم لے لیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ جلسے میں شرکت کے لئے شہباز شریف امیر مقام کیساتھ ریلی کی شکل میں پہنچیں گے جبکہ شاہدخاقان عباسی مالم جبہ سے ریلی لے کرپہنچیں گے۔
جلسے میں پارٹی قائدین اور میڈیا کے لئے دو اسٹیج تیار کئے گئے ہیں جب کہ شرکاء کے لئے 10 ہزار کرسیاں لگائی ہے، جلسہ گاہ میں جمعیت علماء اسلام کے تین ہزار رضاکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ جلسہ گاہ کے باہر 1600 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
مشہور خبریں۔
شیرشاہ دھماکے پر سوئی سدرن پائپ لائن کا رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 19 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سوئی سدرن پائپ لائن کمپنی نے کہا ہے کہ
دسمبر
ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی تصدیق کی ہے: علی رضا سید
🗓️ 16 جنوری 2024برسلز: (سچ خبریں) کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے
جنوری
ہفتہ افغانستان سے سویلین انخلاء آپریشن کا آخری دن ہے: برطانیہ
🗓️ 29 اگست 2021سچ خبریں:برطانوی فوج ایسےوقت میں افغانستان سے عام شہریوں کے انخلاء کے
اگست
سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے نتائج کا اعلان عوام کے سامنے کیا جائے گا:الحوثی
🗓️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ
اپریل
غزہ میں جو کچھ ہوا وہ نسل کشی سے بڑھ کر ہے: اسرائیلی پروفیسر
🗓️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی ٹی وی چینل 14 نے اعلان کیا کہ عبرانی یونیورسٹی
نومبر
سابق صیہونی وزیراعظم کا نیتن یاھو اور ان کے اہلخانہ پر بہت بڑا الزام
🗓️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے لیکوڈپارٹی کے سربراہ بنیامین نیتن
جولائی
آج ہی توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کریں گے: اسد عمر
🗓️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو
اکتوبر
اسرائیل کا غزہ میں فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کا کوئی جواز نہیں:اقوام متحدہ
🗓️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں صیہونی
مارچ