?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں، 2 صوبے بدامنی کی زد میں ہیں، 8 فروری کے الیکشن کے لیے انتخابی مہم کے دوران کوئی شہید ہوا تو ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہوں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی، فاٹا کے عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے، فاٹا میں انضمام کا تجربہ ناکام نظر آرہا ہے، فاٹا کا عام آدمی پریشان ہے، ہم نے ہمیشہ کہا الیکشن میں یکساں اور پرامن ماحول بھی ہونا چاہیے، دو صوبوں میں اس وقت بدامنی کا ماحول ہے، اس وقت ملک میں امن وامان کی صورت حال بہتر نہیں، پاکستان کا استحکام افغانستان کی ضرورت ہے۔
سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ وام سے ہمارا رابطہ اور تعلق نظریات کی بنیاد پر ہے، ہماری جماعت انتخابات میں حصہ لے گی، ہمیں ضلعی انتظامیہ نوٹس دیتی ہے کہ سیکورٹی خطرناک ہیں آپ الیکشن مہم نہیں کرسکتے لیکن ہم جب اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، عدالتی مارشل لاء کا ماحول بنا دیا گیا ہے، اگر چیف الیکشن کمشنر نے عدالت کے حکم پر شیڈول جاری کرنا ہے تو الیکشن کمیشن کب آزاد ہوا، اگر الیکشن میں ہمارا ایک بھی کارکن شہید ہوا تو چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ذمہ دار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو عدالت کے تین جج بلاتے ہیں اور پٹیشن لانے کا کہتے ہیں، عشاء کے وقت عدالت کھلتی ہے اور الیکشن کمیشن کو حکم دیتی ہے الیکشن شیڈول جاری کرو، الیکشن کمیشن شیڈول کردیا ہے تو الیکشن کمیشن کب اپنے فیصلے خود کرے گا؟ ہم نے ساری صورتحال میں متوجہ کیا کہ جب امن و امان کی صورتحال اور موسم کی صورتحال ایسی ہوگی تو کیا ہوگا، جب ٹرن آؤٹ ہی موسم کے سبب نہ ہونے کے برابر ہوگا تو پھر کیا ہوگا اس لیے کہا صورتحال کو دیکھا جائے، ایسی صورتحال میں ہم الیکشن میں جائیں تو کم از کم ماحول تو ساز گار بنایا جائے۔
مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد حکمرانوں کی ترجیحات اسلامی پاکستان کی نہیں رہی، بدقسمتی سے آج بھی وطن عزیز کو ایک اسلامی ملک کی شناخت نہ دے سکے، حالاں کہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، ماؤں بہنوں سمیت لاکھوں مسلمانوں نے اس ملک کیلئے جانوں کی قربانی دی، پڑوسی ممالک کے ساتھ مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت مصلحتوں کا شکار ہو کر اپنا وقت گزار دیتی ہے۔


مشہور خبریں۔
وائٹ ہاؤس نے الاسکا میں ٹرمپ-پیوٹن ملاقات کے دستاویزات کے سیکیورٹی لیک کی تردید کی
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے این پی آر کی اس رپورٹ کو
اگست
غزہ کے خلاف صیہونیوں کی تازہ ترین جارحیت
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونیوں نے غزہ کے شمالی علاقوں پر توپ خانے اور
نومبر
عمران خان نے وزراء کے بیرون ملک سفر پر روک لگا دی
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے تمام وزراء کو بیرون ملک جانے
نومبر
پاکستان سرحدی حملوں کو روکنے کے لیے طالبان حکومت سے تعاون چاہتا ہے
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت داخلہ کے ایک سینئر اہلکار نے ملک کے
اگست
انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ کے بارے امریکہ سے کیا کہا؟
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے امریکی وزیر دفاع کو
دسمبر
صہیونیوں کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں: فلسطینی مزاحمتی گروپ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینی قیدیوں
جنوری
عراقی خاک کو کسی بھی ملک کے خلاف حملے کے لیے استعمال کیے جانے کی مخالفت
?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں:شیعہ ہم آہنگی فریم ورک، جو عراق کی پارلیمان کی
فروری
ملک بھر میں دوسرے روز بھی قربانی کاسلسلہ جاری ہے
?️ 22 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ انتہائی مذہبی جوش
جولائی