?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات کی فضا قائم کرنے کے لیے اپنے اپنے حلقوں میں ووٹرز کو متحرک کریں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے گڑھ پنجاب میں میں عمران خان کے جلسوں کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ٹکٹ ہولڈرز کے ایک گروپ کے ساتھ اجلاس میں عمران خان نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے لیےگھر گھر جائیں اور زیادہ سے زیادہ ریلیاں اور جلسے کریں۔
عمران خان نے ان سے کہا کہ وہ ناراض کارکنوں کے دلجوئی کر کے ان کی شکایات کا ازالہ کریں اور زیادہ سے زیادہ ووٹرز تک پہنچنے کی کوشش کریں۔
یہ ہدایت ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب پی ٹی آئی جی ٹی روڈ کے ساتھ والے ملحقہ قصبوں میں پارٹی چیئرمین کے جلسوں کا شیڈول تیار کر رہی ہے، ان علاقوں کو پی ٹی آئی کی حریف جماعت مسلم لیگ (ن) کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
اس حوالے سے پہلا جلسہ بدھ (10 مئی) کو مریدکے میں ہوگا جبکہ جمعرات کو گکھڑ منڈی اور لالہ موسیٰ میں ایک ایک جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، اس کے بعد گجر خان اور اٹک میں جلسے ہوں گے۔
گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں موجود ایک شخص نے بتایا کہ عمران خان ان جلسوں سے خطاب کریں گے، اُن کی منظوری کے بعد ہی ان جلسوں کے باضابطہ شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
ان کے مطابق عمران خان نے ہفتہ (6 مئی) کو پنجاب انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسٹریٹ پاور دکھانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔
عمران خان نے واضح کیا کہ عوام کسی شخص کے لیے نہیں بلکہ آئین کی پاسداری کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین نے اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر انتخابات کا مطالبہ کیا ہے لیکن حکومت اس معاملے پر آئینی شق کے ساتھ ساتھ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
کرمان کی دہشت گردی کی کارروائی پر ترک تجزیہ کار کا نقطہ نظر
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:ترکی میں ان دنوں غزہ میں اسرائیل کے جرائم کا خوب
جنوری
9 مئی کے 20 ملزمان کو عید سے قبل رہا کردیا جائے گا، اٹارنی جنرل
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اپنے 13 دسمبر کے حکم
مارچ
مغربی ممالک شامی مہاجرین کو اپنے ملک واپس جانے سے روک رہے ہیں: لبنانی وزیر خارجہ
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:لبنانی وزیر خارجہ نے شامی پناہ گزینوں کی اپنے ملک میں
نومبر
غزہ میں صحافیوں کی واسکٹ کام نہیں کرتی
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ میں 300 دنوں سے زائد جارحیت،
اگست
لاس اینجلس کے فائر چیف کا آتشزدگی کے بارے میں اہم بیان
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:جنوبی کیلی فورنیا کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے نسبتاً پرسکون دن گزارنے
جنوری
شام میں ترکی اور اسرائیلی حکومت کو درپیش منظرنامے
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو شام میں بشار الاسد کی حکومت کے
اپریل
فلسطینیوں پر صیہونی حملوں کے بارے میں بن سلمان کا بیان
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد نے ترکی کے صدر کے
ستمبر
معاملہ سپریم کورٹ جانے کے بعدپُرامن انتخابات خوش آئند ہیں: شیخ رشید
?️ 10 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ
اپریل