امیر جماعت اسلامی کا دورہ ایران، وزیر خارجہ سے ملاقات، غزہ صورتحال پر گفتگو

حافظ نعیم ایران

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا دورہ ایران، حافظ نعیم الرحمان کا سرکاری حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات ہوئی، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغرب ایران کو فلسطین کی حمایت کی سزا دے رہا ہے، جنگ کے بعد ایران ہاکستان مزید قریب آگئے۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل کا وجود پورے عالم اسلام کے امن کے لئے خطرہ ہے، ایرانی وزیرخارجہ نے فلسطین اور ایران کے حق میں مظاہرے کرنے پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، غزہ کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان، ایران یک جان دو قالب ہیں، دونوں ممالک دوستانہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز کریں، ایران کی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے یہاں آئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستانی قوم شیعہ سنی کی تقسیم سے بالا تر ہو کر سوچتی ہے، جماعت اسلامی دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور اتحاد امت کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور تہران کو امن ، بھائی چارے، معیشت میں بہتری کے اقدامات لینا ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

باب المندب میں کیا ہو رہا ہے؟

?️ 1 اگست 2023یمن کے جنوب مغرب میں یمنی ذرائع نے ریاض سے وابستہ ملیشیاؤں

صیہونیوں کا مقابلہ کرنے لیے مکمل تیار ہیں: فلسطینی مزاحمتی تحریک کا اعلان

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک فتح نے نابلس میں صیہونی آباد کاروں اور

مقبوضہ فلسطین سے بھاگنے والے صیہونیوں کے اعداد و شمار

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی ایک اخبار نے اعتراف کیا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن

پیمرا نے ججز سے متعلق بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی

?️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سپریم کورٹ

کیا واقعی صیہونی قابضین کا خاتمہ ہونے والا ہے؟

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے بدھ کے

فلسطینی قوم کو ہر قابض حکومت سے مسئلہ ہے:حماس

?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ

انسٹاگرام نے بچوں کو خوشخبری سنا دی، نئے ورژن کی تیاری پر کام جاری

?️ 20 مارچ 2021نیوریارک(سچ خبریں)سوشل نیٹ ورکنگ سروس انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کہا

صیہونی فوج کی نتساریم محور سے پسپائی کا آغاز

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں نتساریم محور سے صہیونی فوج کی پسپائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے