امید ہے افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی:آرمی چیف

آرمی چیف

?️

 راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن کے دلوں میں خوف کی علامت ہے‘ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوششوں پر خاموش نہیں رہ سکتے‘ یہ سازشیں کرنے والے وہی ہیں جو علاقائی امن میں رکاوٹ ہیں‘ مضبوط افواج ہی دِفاع وطن کی ضمانت ہیں‘ ہم افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے‘ ہم توقع رکھتے ہیں کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی‘ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں‘ ہم کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں چوتھی پاکستان بٹالین کو بٹالین پرچم عطا کرنے کی تقریب کے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کا وطن کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنے کا عہد، پاکستان دشمنوں کے دِلوں میں خوف کی علامت ہے‘ تمام تر مشکلات کے باوجود آج کا پاکستان اقوامِ عالم میں مضبوط اور ترقی کرتا ہوا پاکستان ہے‘14 اگست ہمیں آزادی کے لیے ہمارے آبا و اجداد کی لازوال قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے‘ ہم نے دہشت گردی پر قابو پا کر وطن کی سرحدوں کا بھرپور دِفاع کیا‘ روایتی جنگ ہو یا دہشت گردی کے خلاف رسپانس، ایمرجنسی صورتحال ہو یا قدرتی آفات، افواجِ پاکستان ہمیشہ قوم کے اعتماد پر پورا اتری ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان قومی و علاقائی امن اور ترقی کا خواہاں ہے‘ ہم نے مسلسل عالمی برادری پر واضح کیا ہے کہ وہ افغانستان کے پرامن حل کے لیے کردار ادا کرے‘ پاکستان نے افغانستان میں بدامنی کی بھاری قیمت ادا کی ہے‘ اپنی معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان نے4 دہائیوں سے30 لاکھ سے زیادہ افغانیوں کو پناہ دی‘ ہم توقع رکھتے ہیں کہ طالبان خواتین اور انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی برادری سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ آزادی کے اس مہینے میں ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھول سکتے‘ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بدترین ریاستی دہشت گردی اور استحصال کا شکار ہیں‘ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں‘ بین الاقوامی کمیونٹی کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ کشمیر کے پرامن منصفانہ حل تک علاقائی امن ایک سراب ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ مستقبل میں آپ کو کئی چیلنجز کا سامنا رہے گا‘ دشمن قوتیں ہائبرڈ وار کے ذریعے ہمارے معاشرے اور ریاست کو کمزور کرنے کے درپے ہیں‘ جنگ کی نوعیت مسلسل بدل رہی ہے‘ مستقبل کی جنگ میں غیر روایتی اندازِ جنگ کا اہم کردار ہو گا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کی سفارتی کوششیں ناکام؛ کمپوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان کشیدگی جاری

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے کمپوڈیا اور تھائی لینڈ کے

آئی ایم ایف کی گورننس اور بدعنوانی کی تشخیصی رپورٹ میں مالیاتی بدنظمی پر کڑی تنقید

?️ 26 نومبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اپنا

صہیونی حکومت کا ڈرائیونگ انجن بند

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقے میں 5 ٪ سے زیادہ ٹکنالوجی کمپنیوں کو

صیہونی کمپنی پر سائبر حملہ؛لاکھوں طلبا کی معلومات چوری

?️ 28 جون 2021سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت کی ایک ایسی کمپنی سائبر حملے کا شکار

میں مقامی اور یہ ناکامی وزیراعظم تھے، نواز شریف

?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم

سابق اسرائیلی فوج کی ٹرینر یہودی خاتون ٹک ٹاک میں نفرت انگیز مواد کی نگرانی پر تعینات

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی سابق ٹرینر امریکی یہودی خاتون ایریکا منڈیل

بیروت ایئرپورٹ پر خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کی ناکام سازش

?️ 3 فروری 2026بیروت ایئرپورٹ پر خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کی ناکام سازش  ایک

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق انٹراکورٹ اپیل پر سماعت

?️ 16 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نےپی ٹی آئی  کے خلاف ممنوعہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے