امریکی کانگریس ارکان کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے نام خط

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) امریکی کانگریس ارکان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط لکھا ہے۔

خط میں کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو سراہا گیا ہے۔ امریکی کانگریس ارکان کے خط میں کہا گیا ہے کہ اس صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مقصد ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ اور جبری مشقت کا خاتمہ ہے۔

خط میں امریکی کانگریس ارکان نے کہا ہے کہ ہمیں مائیک برکلی اور ڈاکٹر روبینہ فیروز نے آپ کی انتظامیہ کے اس انقلابی اقدام کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا خط میں کہنا ہے کہ اس اہم شعبے میں جدت سے جبری مشقت کے خاتمے کی بین الاقوامی ذمے داریوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، یہ عمل پنجاب کو غیر ملکی سرمایہ کاری بالخصوص امریکی کاروباری اداروں کے لیے ایک زیادہ پرکشش مقام بنا دے گا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے اور مجموعی طور پر پاکستان امریکا شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے اہم ہے، پنجاب اس منصوبے کے لیے ایک پائلٹ صوبے کے طور پر بہترین حیثیت رکھتا ہے، جو آپ کے ملک کے لیے ایک معیار قائم کرے گا۔ امریکی کانگریس ارکان کے خط میں کہا گیا ہے کہ اینٹوں کے بھٹوں کو جدید بنانے سے انسانی حقوق کے معاملات میں بہتری آئے گی، یہ اقدام پاکستان کو طویل مدتی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بھی زیادہ پرکشش بنا دے گا۔

خط کے متن کے مطابق پاکستان کاکس جبری مشقت کے خاتمے کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے، اگر اس سلسلے میں کاکس کسی بھی طرح مددگار ثابت ہو سکتا ہے تو بلا جھجک ہم سے رابطہ کریں، یہ اقدام پاک امریکا اقتصادی تعلقات اور باہمی تعاون کو مضبوط کرے گا۔

مشہور خبریں۔

ہم یمنی میزائل کے سامنے ناکام رہے: تل ابیب

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اعتراف کیا کہ یہ پہلا موقع

اتحادیوں کے پی پی پر سنگین الزامات

?️ 27 جون 2022سندھ(سچ خبریں)سندھ میں اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر ملک کے ‘اعلیٰ

اسرائیلی مظاہرین کا نیتن یاہو سے مطالبہ

?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: اسرائیلی شہریوں نے ایک بار پھر نتن یاہو کے استعفے

اسرائیل تباہی کی راہ پر گامزن:عطوان

?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:عطوان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونیوں

نیویارک کے انتخابات میں زهران ممدانی کی تاریخی کامیابی،کیا امریکا ایک نئے سیاسی دور میں داخل ہو چکا ہے؟

?️ 16 نومبر 2025 نیویارک کے انتخابات میں زهران ممدانی کی تاریخی کامیابی،کیا امریکا ایک

لندن کے ہوائی اڈے پر یورینیم کی دریافت

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:لندن میٹروپولیٹن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ہیتھرو

ہمارے پاس گیس اورتوانائی نہیں ہے۔مصدق ملک

?️ 25 جون 2022کراچی(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کاکہناہے کہ ہمارے پاس گیس اور توانائی

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ ایک انسانی تباہی ہے:امریکی سینیٹر

?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز جو 2021 کے امریکی صدارتی انتخابات میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے