?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ کا وفد دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔غیر مکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ مطابق امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بحالی کی کوشش میں امریکی وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔
امریکا اور پاکستان کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا،تاہم تعلقات کی بحالی کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیریک شولے کی سربراہی میں وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وفد 14 (آج) سے 18 فروری تک بنگلہ دیش اور پاکستان کا دورہ کرے گا جہاں وہ سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے اراکین اور کاروباری برادری سے ملاقاتیں کرے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ وفد دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کرے گا۔
محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی اور پاکستانی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اقتصادی روابط اور تعاون ایجنڈے میں شامل ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا تھا، تاہم ان کے دورِ حکومت میں امریکا سے تعلقات تناؤ کا شکار رہے۔
عمران خان نے 2021 میں افغان طالبان کے اقتدار پر کنٹرول کرنے کا خیرمقدم کیا اور 2022 میں امریکا پر اقتدار سے نکالنے یا حکومتی تبدیلی کا الزام عائد کیا۔
تاہم پاکستان اور امریکی قومی سلامتی کونسل نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا تھا، بعدازاں اپریل 2022 میں عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے انہیں اقتدار سے ہٹایا گیا تھا جس کے بعد شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔
امریکی وفد کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان کی 350 ارب ڈالر کی معیشت گزشتہ برس کی سیلابی تباہی سے اب تک نہیں نکل سکی جہاں اس تباہ کن سیلاب میں 17 سو افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ حکومت نے بحالی اور تعیمر نو کی کوششوں کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے 16 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اس وقت شدید معاشی بحرانوں کا سامنا ہے جبکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسلام آباد میں آمنے سامنے ہونے والے مذاکرات کے بعد اب دونوں حکام کے درمیان رواں ہفتے سے آنلائن مذاکرات کا آغاز ہوگا کیونکہ پہلے کے گئے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
جنوری میں ڈان اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے امریکا سے مدد طلب کی تھی کیونکہ پروگرام کی بحالی سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری ہوگی۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں 17 افراد کو پھانسی
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک ماہ
نومبر
ایران نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟ نیتن یاہو کی زبانی
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ ایران
اکتوبر
عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم منتخب ہو گئے
?️ 4 اگست 2021مظفر اباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالقیوم نیازی آزاد جموں و
اگست
اقوام متحدہ کی عراقی انتخابات کی حمایت کا اعلان
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عراق میں قبل از وقت
اکتوبر
ہمیں بینچ ہی قبول نہیں تو اس کا فیصلہ کیسے قبول ہوگا، نواز شریف
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے خیبر پختونخوا
اپریل
مغربی ممالک کی نظر میں انسان کی قدر
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ساتھ مغربی ممالک کے تعلقات نے ثابت کر
مارچ
پولینڈ کی حکومت پیگاسس جاسوس سافٹ ویئر کی خریدار
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: وارسا نے جمعہ کو باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ اس
جنوری
گروسی ٹرمپ کی مکمل حمایت میں سامنے آئے
?️ 20 فروری 2026 سچ خبریں: عالمی ایٹمی ادارے (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر
فروری