امریکی سیکریٹری دفاع کا آرمی چیف سے فون پر رابطہ

آرمی چیف

🗓️

 اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ نے پینٹاگون سے جاری بیان کے مطابق نقل کیا ہے ہے کہ  امریکی سیکریٹری جنرل نے پاکستانی آرمی چیف کو افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے ٹیلی فون کیا امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران لائیڈ آسٹن نے پاک ۔ امریکا دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر ایک مرتبہ پھر زور دیتے ہوئے افغان امن عمل کے لیے اسلام آباد کے کردار کو سراہا۔

امریکی سیکریٹری دفاع اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی استحکام کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں مشترکہ مقاصد کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

واضح رہے کہ یہ گفتگو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے افغانستان سے فوج کے شیڈول انخلا سے قبل وہاں سے آلات نکالنے شروع کر دیے ہیں۔

افغانستان سے انخلا کرنے والے فوجیوں کی سیکیورٹی کے لیے بھی منصوبے پر عمل کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے خطے میں زیادہ دور تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بمبار تعینات کیے گئے ہیں۔

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا عمل چند ہفتوں میں شروع ہونے کا امکان ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے 15 اپریل کو افغانستان سے رواں سال 11 ستمبر تک فوج کا مکمل انخلا کرکے ملک کی بیرون ملک سب سے طویل فوجی جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا، اس روز نائن الیون حملوں کی 20ویں برسی بھی ہوگی۔

پینٹاگون نے کہا کہ سیکریٹری دفاع اور آرمی چیف نے افغانستان میں فوجی انخلا کی بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان نے محتاط ہو کر جو بائیڈن کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا اور امن عمل میں پیشرفت ساتھ ساتھ ہونی چاہیے۔

اسلام آباد کی جانب سے کئی ماہ سے ڈیڈلاک کا شکار امن عمل کو دوبارہ آگے بڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے سفیر محمد صادق، جنہوں نے رواں ہفتے کابل کا دورہ کیا تھا، طالبان سے ملاقات کے لیے جمعرات کو قطر روانہ ہو رہے ہیں۔

ایک عہدیدار نے کہا کہ طالبان سے ملاقات میں محمد صادق امن عمل کو آگے بڑھانے اور تشدد کو کم کرنے کی ضرورت پر زور ڈالیں گے، وہ ان پر استنبول کانفرنس میں شرکت کے لیے بھی زور دیں گے۔

مشہور خبریں۔

اسٹاک ایکسچینج میں 877 پوائنٹس کی زبردست تیزی، پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور

🗓️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست

وزیر اعلی پنجاب کا  بارشوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

🗓️ 12 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے قدرتی

فلسطینی نسل کشی کے حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داریاں

🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:ایک بیان میں، عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا

G7 کے رکن ممالک کی لبنان میں جنگ بندی کی حمایت اور نیتن یاہو کے خلاف عدالت کے حکم پر خاموشی

🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:G7 کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ نے لبنان میں جنگ

تل ابیب کے جرائم کے خلاف عرب ممالک کی 400 دن کی ذلت آمیز خاموشی

🗓️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ میں شہری دفاع کی تنظیم کے ترجمان محمود بصل

پی ٹی آئی نے ’مداخلت‘ کا معاملہ عدالت سے باہر طے کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا

🗓️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی

الیکشن کمیشن کی 47 ارب جاری کرنے کی درخواست، وزارت ہچکچاہٹ کا شکار

🗓️ 28 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ سال ہونے

امریکی صدور پر قاتلانہ حملے؛ اینڈریو جیکسن سے ڈونلڈ ٹرمپ تک

🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ کی تاریخ میں کئی صدور قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے