?️
اسلام آباد(سچ خبریں)عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو حقیقی آزادی و خودمختاری دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ رواں ماہ کے آخر میں اسلام آباد کی جانب غلامی نامنظور مارچ کا فیصلہ کیا ہے ۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو ماہِ صیام کی تکمیل اور عیدِ سعید مبارک دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کی نعمتوں میں سے فکر و عمل کی آزادی سب سے بڑی نعمت ہے۔آزادی کی قدر ان کو ہوتا ہے جنہیں غلامی جیسی ذلت کا سامنا رہتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 1947 میں رمضان کی27ویں شب غلامی کی زنجیروں جکڑی قوم کو آزادی ملی۔ سامراج آزادی کے بعد بھی ہم پر بالواسطہ غلامی کے سائے کیے رکھنے پر بضد رہا۔7مارچ کو امریکہ میں پاکستانی سفیر کی جانب سے دفترِ خارجہ کو ایک مراسلہ موصول ہوا۔انہوں نے کہاہے کہ مراسلے میں امریکی حکام کی ہمارے سفارتی عملے سے باضابطہ ملاقات کا احوال درج تھا۔خفیہ مراسلے کے مندرجات میرے سامنے رکھے گئے تو میں حیرت زدہ رہ گیا۔
امریکہ کس قدر ڈھٹائی سے پاکستان کی اندرونی سیاست میں کھلی مداخلت کررہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا وزیراعظم کو ہٹانے کا حکم دیتے اور نہ ہٹانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے۔سیاسی دشمنوں نے ملکر قومی اسمبلی میں منتخب وزیراعظم کیخلاف عدمِ اعتماد کی تحریک لائی۔ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے باوجود حکومت کاتختہ الٹ دیا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سازش کا واحد مقصد پاکستان کو غلامی کی ڈگر پر چلانا اور اس حکومت کو سزا دینا تھا۔حکومت قوم کے مفادات کو ایک آزاد خارجہ پالیسی کا مرکز بنانے کی جسارت کررہی تھی۔غلامی کا طوق گلے میں ڈال کر عروج و ترقی کی راہ پر کبھی گامزن نہیں ہوسکتے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا وقار اس مطلق آزادی و خودمختاری ہی سے وابستہ ہے۔ملک کو حقیقی آزادی و خودمختاری دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔رواں ماہ کے آخر میں اسلام آباد کی جانب غلامی نامنظور مارچ کا فیصلہ کیا ہے


مشہور خبریں۔
بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے۔ شیری رحمان
?️ 11 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا
مئی
میں وائٹ ہاؤس دیکھنے کو ترس گیا ہوں
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے باخبر ذرائع نے وائٹ ہاؤس کی جانب
جولائی
امریکہ اور مغرب روس کے خاتمے کا خیال اپنے ذہن سے نکال دے
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:جمعرات کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کونسل آف اسٹریٹجک ڈویلپمنٹ
دسمبر
84% عرب عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف ہیں:صیہونی ویب سائٹ
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:14عرب ممالک میں کیے جانے والے سروے کے مطابق ان ممالک
جنوری
الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر راکٹ حملہ
?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ کرکوک میں عوامی
اپریل
شام کے بیتجن میں صیہونی فوجیوں کو شکست
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں:شام کے شہر بیتجن میں صہیونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی
نومبر
جج صاحب 25 کروڑ عوام پر جو دہشت گردی کر کے قبضہ کیا گیا، انہیں کیا سزا دیں گے؟
?️ 1 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جج
اگست
نائجیریا میں داعش کے 100 دہشت گرد دریا میں ڈوبے
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: نائیجیریا کے فوجی اور مقامی ذرائع نے آج منگل
ستمبر