?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے پاکستان کے لیے تعنیات نئے سفیر سالم الزعابی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یو اے ای کی بندرگاہوں، ڈیجیٹل بینکنگ اور لاجسٹکس میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان یو اے ای کےساتھ برادرانہ معاشی تعاون بڑھانے کے لیے پُر عزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی، اے آئی، فِن ٹیک، زراعت اور معدنیات میں بڑے مواقع موجود ہیں، سفری سہولیات سے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات مضبوط ہوں گے، دفاعی تعاون اور تربیتی تبادلوں میں بھی مزید اضافہ کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، زرمبادلہ ذخائر مستحکم، افراطِ زر میں کمی، کرنسی کا رجحان مثبت ہے، پاکستان نجی شعبے کی قیادت میں ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
محمد اورنگزیب نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے کا عزم کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر اماراتی سفیر نے کہا کہ پاکستانی پیشہ ور افراد نے یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان اور یو اے ای کے تاریخی تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔
سفیر سالم الزعابی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتا ہے، یو اے ای روزانہ 500 پاکستانی ویزے پراسیس کر رہا ہے، آن لائن ویزا، ای ویزا اور پاسپورٹ اسٹیمپنگ کےخاتمے کے اقدامات جاری ہیں، پاکستان میں نیا یو اے ای ویزا سینٹر ویزا پراسیسنگ مزید تیز کرے گا۔


مشہور خبریں۔
عراقی انتخابات | سمرائی کے داخلے کے ساتھ انبار میں گرما گرم مقابلہ / بغداد پر الخنجر کی خصوصی توجہ
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: عراقی ذرائع کا خیال ہے کہ اگرچہ حلبوسی اب بھی
اکتوبر
امریکی مبصرین کا بیانیہ؛ اسرائیل کے 10 اسٹریٹجک اہداف کو ایرانی میزائلوں نے ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج اور کابینہ نے ایران کے ساتھ حالیہ جنگ
جولائی
جرمنی کا روس کے خلاف بڑا اقدام، جاسوسی کے الزام میں روسی سائنسدان کو گرفتار کرلیا
?️ 23 جون 2021جرمنی (سچ خبریں) جرمنی نے روس کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے
جون
اسرائیل سڈنی حملے سے فائدہ اٹھانا کیوں چاہتا ہے؟
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: گزشتہ کئی مہینوں سے غزہ کی جنگ میں شدت کے
دسمبر
خیبرپختونخوا: مختلف اضلاع میں بارش کے باعث حادثات، بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق
?️ 2 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں برسات نے تباہی مچادی، بارشوں کے سبب
مارچ
غزہ بارود کا گودام بن چکا ہے:عبرانی ویب سائٹ
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے عسکری ذرائع کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے
جنوری
او آئی سی ممالک کو فوری طور پر افغان عوام کی مدد کرنا ہوگی
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے
دسمبر
معلومات تک عالمی رسائی کی حفاظت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، شہباز شریف
?️ 28 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ
ستمبر