الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو 7 روز میں بلدیاتی قانون بنانے کا حکم

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب حکومت کو 7 روز میں بلدیاتی قانون بنانے کا حکم دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواست کی سماعت کی، دورا سماعت چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کہاں ہیں، انھیں بلائیں، ان کا اس کیس میں ہونا ضروری ہے۔

اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 31 دسمبر 2021 کو پنجاب کی بلدیاتی حکومت کی مدت مکمل ہوئی، 14 اپریل 2022 کو الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈیول جاری کیا، لاہور ہائی کورٹ نے اس پر اسٹے دیا، پنجاب حکومت نے ابھی نئے بلدیاتی انتخابات کا آرڈینسس جاری کیا ہے ، آرڈنس یا اس کے رولز ہم سے شئیر نہیں کیے گئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم 2 مرتبہ حلقہ بندی کروا چکے ، اس پر اخراجات ہوئے ہیں، پنجاب حکومت سے یہ اخراجات وصول کیے جائیں، پنجاب حکومت کے خلاف توہین کی کاروئی کی جائے، اخراجات کا تخمینہ بتایا جائے۔

اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمشنر نے کہا کہ پہلے پنجاب میں ویلج اور نئیبر ہڈ کونسل تھی جسے تبدیل کر دیا ہے، اب یہ پنجاب میں یونین کونسل لے آئے ہیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے فنڈز فراہم نہیں کیے گئے ، اس حوالے سے چیف سیکریٹری سے میٹنگ ہوئی تھی،

چئف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت سے اس حوالے سے این ایف سی شئیر کا انتظار کر رہی ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو رہا پے، اس میں بلدیاتی آرڈنسنس قانون بن جائے گا، ابھی بس ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ ہے جس پر بحث ہو رہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دنیا میں ای وی ایم پر تحقیقات ہوئی ہیں، صرف 2 ممالک برازیل اور بھارت ای وی ایم کو استعمال کر رہے ہیں، برازیل کے نمائندے نے ہمیں کہا تھا کہ 2023 کا الیکشن ای وی ایم پر کرانا معجزہ ہو گا، تحقیقات کے مطابق اگر ای وی ایم کو جلدی میں مسلط کیا گیا تو الیکشن مشکوک ہو جائے گا انارکی پھیلے گی۔

چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم شوق میں ای وی ایم پر الیکشن کرائیں اور پورے ملک میں انارکی پھیلے، پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ انارکی پھیلے بلدیاتی انتخابات میں تو پولنگ اسٹیشن تو بپت زیادہ ہوتے ہیں، اب ہم ای وی ایم کے چکر میں پڑ جائیں، ای وی ایم ایک سیاسی بیان ہو سکتا ہے، اگر الیکشن خراب ہو جائے تو کوئی ذمہ داری لے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم کیا پنجاب کے پرانے قانون پر بلدیاتی انتخابات کروا سکتے ہیں؟ دس ماہ سے پنجاب حکومت کی بلدیاتی حکومت نہیں ہے، کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا نہیں چاہتی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اب ہم پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کوئی اجلاس نہیں کریں گے، اب ہم فیصلہ کریں گے، آج ہم سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیج رہے ہیں، سپریم کورٹ ریفرنس بھیج رہے ہیں کہ پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کرا رہی، پنجاب حکومت، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کر رہی، توہین عدالت کی کاروئی کی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ کو خط میں تمام تفصیلات لکھیں گے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، پنجاب حکومت آئین، قانون اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت 7 روز میں بلدیاتی حکومت کا قانون بنائے، ورنہ پنجاب میں سابقہ قانون پر بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، اگر پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات پر تعاون نہیں کیا تو توہین کی کارروائی کا اغاز کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن پاکستان نے کیس کی آئندہ سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

مسلم لیگ (ن) صوبائی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، مریم نواز

?️ 12 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب

وزیر خزانہ کو سینیٹر منتخب کرانے کا حکومتی منصوبہ

?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ کو پنجاب

وزیراعلیٰ سندھ کی نئے ایرانی قونصل جنرل سے معاہدے

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:لسید مراد علی شاہ نے آج صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی

لیبیا کے انتخابات میں خلیفہ حفتر اور قذافی صیہونی حکومت کے دو اہم آپشن

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:خلیفہ حفتر اور قذافی نے تل ابیب کے حکام کو صیہونی

جماعت اسلامی کے گرفتار رہنماؤں کے بارے میں پنجاب حکومت کا فیصلہ

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پنجاب حکومت نے جماعت اسلامی کے گرفتار رہنماؤں کو رہا

چین افریقہ میں سیکیورٹی کا نیا کھلاڑی

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:   چین سیاہ براعظم کو اپنے دیرینہ مغربی دوستوں اور سابق

امریکہ یعنی اسلحہ اور بغیر اسلحے کے امریکہ کچھ نہیں!

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:   امریکہ کی فطرت اور اس ملک کی اصل ثقافت اور

یمنی مزاحمت کی طاقت نے ٹرمپ کے وہموں کو کیسے بے نقاب کیا ؟

?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ شب ٹرمپ کے بیان کے مطابق، امریکہ نے یمن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے