?️
اسلام آباد (سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منحرف ارکان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنسز کے کیس میں الیکشن کمیشن نے فیصلے کی کاپی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
سپریم کورٹ نے گذشتہ روز صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنایا تھا، چیف الیکشن کمشنر نے اس سلسلے میں اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق منحرف ارکان کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مدد لی جائے گی، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیس کا فیصلہ سنائے گا۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ موخر کردیا ہے اورالیکشن کمیشن نے ریفرنسز کا کیس ڈی لسٹ کردیا ہے . الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ منحرف اراکین کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پرفیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا فیصلہ سنانے سے پہلے فریقین کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنسز پرگزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا جانا تھا ۔نجی ٹی وی کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے صدارتی ریفررنس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے گزشتہ روزکے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے رجوع کیا ہے بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کا فیصلہ سنانے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کرئے. ادھرتحریک انصاف پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیرشفقت محمود نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ منحرف اراکین نے پارٹی چھوڑی ہے یا نہیں الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ الیکشن کمیشن کس طرح کا رویہ اپنا رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے جبکہ منحرف اراکین سے متعلق عوامی رد عمل کو سب نے دیکھا۔


مشہور خبریں۔
پٹرول کی قیمت میں 1روپیہ کیوں اضافہ ہوا
?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے اوگرا
ستمبر
انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کیلئے جلد سماعت کی درخواست دائر
?️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ملک میں عام انتخابات میں تاخیر کے ذمہ
نومبر
بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری
?️ 27 اگست 2025لاڑکانہ (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی
اگست
نیپرا نے بجلی مزید ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی
ستمبر
وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم
نومبر
غزہ میں اب تک کتنے بچے بھوک سے شہید ہو چکے ہیں؟
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی انتظامیہ نے صہیونی حکومت کے اس علاقے میں
جون
شام میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر روسی حملہ؛ 100 دہشت گرد ہلاک
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی شام
اکتوبر
پورے فلسطین میں مقاومت ہی فتح اور آزادی کا واحد راستہ ہے
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے بئر السبع میں شہادتوں کی
مارچ