الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کےخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد پر سیاسی وابستگی کا الزام ہے، الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنایا دیا گیا۔

اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست گزار ایڈووکیٹ سید عزیز الدین کاکاخیل کو نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔عزیز الدین کاکا خیل نے نگران کابینہ میں شامل فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو ہٹانے کی درخواست دے رکھی ہے۔ درخواستگزار نے مبینہ جانبدار وزراء کو نگران وفاقی کابینہ سے ہٹانے کی استدعا کررکھی تھی۔

گزشتہ ہفتے (16 دسمبر) کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے وفاقی کابینہ کے جانبدار اراکین کو ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سمیت کابینہ کے دیگر اہم اراکین کو 19 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔

قبل ازیں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہا کہ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن رات کو جاری ہو گیا ۔منگل کو احد چیمہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن انعام اللّٰہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ سیکرٹری انعام اللّٰہ نے کہا کہ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن رات کو جاری ہو گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ یعنی احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے پر عملدرآمد ہو گیا ہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللّٰہ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے آئی بی کی دہشت گردی کے واقعات پر رپورٹ جاری کی ہے، اسلام آباد میں امن و امان سے متعلق بھی رپورٹ ہے، الیکشن کمیشن ان دونوں افسران سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کرے، وزارت داخلہ کی درخواست ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلے پر نظرثانی کرے، وزارت داخلہ نے کہا ہے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کو برقرار رکھا جائے، وزیرِ اعظم نے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کی ری پلیسمنٹ کے لیے کہا ہے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کی طاقت تیزی سے بڑھ رہی ہے: صہیونی میڈیا کا اعتراف

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ حزب اللہ کی طاقت

مسلح ڈرونز بھی اسرائیل کو نہین بچا سکتے: حماس

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:    فلسطینی تحریک حماس کے سرکاری ترجمان عبداللطیف القانوع نے

2023 کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 2200 فلسطینی گرفتار

?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:رواں سال کے آغاز سے صیہونی حکومت نے مغربی کنارے بالخصوص

شہباز شریف سے بیلاروسی وزیرداخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

?️ 27 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بیلا روس

لیبیا کے انتخابات میں سہولت کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی کی تجویز

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کی ایلچی سٹیفنی ولیمز نے

پاکستان میں غیرقانونی طور رہائش پذیر افراد کو یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کا حکم

?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں متعدد فلسطینی گرفتار

?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر چھاپہ مارا

خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا:شہباز شریف کا بھارت کو پیغام

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارتی حملوں کی شدید مذمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے