اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ہونے والے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کا وقت بتا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان 9 فروری کی رات 1 بجے کریں گے، الیکشن کے دن ملک بھر سے رزلٹ بر وقت الیکشن کمیشن بھیجنے کیلئے تمام ترانتظامات کرلیے ہیں، جس کے تحت تمام حلقوں کے ریٹرننگ آفسران کو تین تین ڈیٹا انٹری آپریٹرز فراہم کیے جائیں گے۔
ذرائع الیکشن کمیشن سے معلوم ہوا ہے کہ انتخابات 2024ء میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال کیا جائے گا، آر ٹی ایس سسٹم بیٹھنے کی وجہ ایک وقت میں ایک ڈیٹا انٹری سسٹم تھا اور نتائج موصول میں ہونے میں زیادہ وقت لگا، اس لیے الیکشن 2024ء کو صاف، شفاف اورغیرجانبدارانہ کرانے کیلئے ٹیکنالوجی کا بھرپوراستعمال کیا جائے گا، جس کے لیے آراوز کو فائبرآپٹکس کی سہولت میسرہوگی اورمتبادل کے طور پر وائی فائی ڈیوائس بھی دیں گے۔
ذرائع ای سی پی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ای سی پی چاروں صوبوں میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا کامیاب تجربہ کر چکا ہے، الیکشن کمیشن مختلف اضلاع میں ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے ای ایم ایس کا تجربہ کرچکا، ای ایم ایس سسٹم جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، ای ایم ایس کے ذریعے نتائج انٹرنیٹ اور بغیر انٹرنیٹ کے بھی بھیجے جائیں گے، پریذائیڈنگ افسران اپنے پولنگ سٹیشن کے نتائج ریٹرننگ افسران کو بھجوائیں گے، ریٹرننگ افسران رزلٹ تیار کر کے ڈیجیٹل اور مینوئل طریقے سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا۔
مشہور خبریں۔
ایرانی خواتین کا حجاب کے حق کے لیے لڑنے والی ہندوستانی طالبات کے ساتھ اظہار یکجہتی
فروری
آزاد فلسطی ریاست کے قیام کے لیے عالمی تحریک؛ صیہونیت اسٹریٹجک تنہائی میں
مئی
عمران خان نے محمود اچکزئی کو حکومت کے ساتھ بات چیت کا مینڈیٹ دیا ہے
جون
بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں خطرناک کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا
مارچ
فلسطینی جدوجہد نئے دور میں داخل ہو رہی ہے:ترک ماہر
مئی
صیہونیوں کے ہاتھوں جنوبی نابلس میں 31 فلسطینی زخمی
فروری
اوگرا نے پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا
فروری
ارشد شریف کا سازشی قتل کیا گیا، قریب سے گولی ماری گئی
نومبر