?️
اسلام آباد(سچ خبریں) لیگی رہنما رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری کی انتخابی قوانین کو توڑنے کی کوشش کی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے دونوں رہنماوں کو وارننگ دیتے ہوئے ان کی لگام کس دی ان پر پابندی عائد کر دی ہے تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری کو انتخابی قوانین کو توڑنے کی کوشش پر وارننگ جاری کری دی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کو دونوں رہنماوں کے خوشاب میں داخلے پرپابندی عائدکرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے ہدایات پر عمل در آمد کی یقین دہانی کرائی۔الیکشن کمیشن کے مطابق خوشاب کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رانا ثناءاللہ اوراویس لغاری کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ دونوں رہنما ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں خوشاب کا دورہ نہ کریں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے دونوں نے کل خوشاب کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے متعلقہ ڈی پی او کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔قبل ازیں اپنے ایک بیان میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک حکومت کے خاتمے تک جاری ہے گی۔ہم اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔یکم جولائی 2019 کو میرے خلاف انتہائی گھٹیا حربہ اپنایا گیا۔انتقام لینے والے خود انتقام کا شکار ہوں گے۔شہباز شریف اور خواجہ آصف کو بھی عدالت سے انصاف ملے گا,انتقام لینے والے خود انتقام کا شکار ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
کیا نئے آئی فون 14 پرو گلیکسی ایس 22 جیسے ہیں؟
?️ 19 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں)کیا نئے آئی فون 14 پرو گلیکسی ایس 22 جیسے ہیں؟
فروری
یوکرین کے دارالحکومت کی دو تہائی آبادی اپنے گھروں کو لوٹتے ہوئے
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے آج منگل کہا کہ
مئی
باقری کا غزہ میں نسل کشی کو روکنے پر زور
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: امور خارجہ کے قائم مقام وزیر علی باقری نے گزشتہ روز
جون
صہیونی وزیر تعلیم کے مشیر ہلاک
?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو صہیونی حکومت کے وزیر تعلیم
اگست
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل درست قرار، آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی شقیں بحال
?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں میں
مئی
مسجد اقصیٰ کے باہر فلسطینیوں کا شدید احتجاج، اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے
?️ 8 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) فلسطینیوں کی جانب سے یہودی انتہاپسندوں کی
مئی
ساتھ مل کر حملہ کریں گے اور کامیاب بھی ہوں گے، بلاول بھٹو
?️ 7 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
مارچ
شام کی جنگ ختم ہوچکی:صیہونی حکام
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ شام کی جنگ کا
فروری