?️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دوہری شہریت کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے امتیاز محمود کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی، درخواست رشدہ لودھی اور نعیم شہزاد نے دائر کی تھی۔ ایم پی اے امتیاز محمود پر کینیڈین شہریت چھپانے کا الزام تھا، کیس آرٹیکل 63(2)(3) اور آرٹیکل 127 کے تحت سنا گیا، الیکشن کمیشن نے شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ قبول کیا۔
ذرائع کے مطابق امتیاز محمود نے 10 دسمبر 2022 کو کینیڈین شہریت ترک کی، کاغذات نامزدگی 21 دسمبر 2023 کو جمع کرائے گئے، کاغذات نامزدگی سے قبل شہریت ترک کی جا چکی تھی۔ کمیشن نے دلائل سننے کے بعد ریفرنس خارج کر دیا، ریفرنس کے مطابق نعیم شہزاد کو دوسرا کامیاب امیدوار قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
کمیشن نے قرار دیا کہ امتیاز محمود نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، فیصلہ ممبران نثار درانی، شاہ جتوی، بابرحسن، اکرام اللہ نے دیا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ 17 جولائی 2025 کو جاری ہوا، ریفرنس کو شواہد کی بنیاد پر منفی قرار دے دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
نیپرا کا کے-الیکٹرک سمیت بجلی کمپنیوں کی لائسنس فیس میں اضافے کا منصوبہ
?️ 5 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاور
مارچ
ہالینڈی محقق کی 3 دن پہلے ترکی میں آنے والے خوفناک زلزلے کی پیش گوئی!
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:ہالینڈ کے ایک محقق نے ترکی اور شام میں آنے والے
فروری
نیتن یاہو کے ایران مخالف جھوٹ کا اصل مقصد ؛کیوبا کا انکشاف
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے انکشاف کیا ہے
جولائی
بلوچستان اسمبلی: عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر، غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب
?️ 29 فروری 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ عبد الخالق
فروری
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اقتدار سے الگ ہونے کا اعلان
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:آرڈرن نے جمعرات کی صبح ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی
جنوری
ہم یمنی میزائل کے سامنے ناکام رہے: تل ابیب
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اعتراف کیا کہ یہ پہلا موقع
ستمبر
تعلیمی نظام کی کامیابی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے، انوار الحق کاکڑ
?️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
دسمبر
عیسائی اکثریتی ملک تنزانیہ کی مسلم خاتون سامعہ حسن نے ملک میں نئی تاریخ رقم کردی
?️ 20 مارچ 2021تنزانیہ (سچ خبریں) عیسائی اکثریتی ملک تنزانیہ کی مسلم خاتون سامعہ حسن
مارچ