?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا دھچکہ پہنچا ہے، الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کےحکم کی روشنی میں تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان کو آزاد قرار دیا گیا ہے، تمام اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشنز میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور نئی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2 اکتوبر 2025 کو مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فریق بنے بغیر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ریلیف ملا جو برقرار نہیں رہ سکتا جب کہ پی ٹی آئی چاہتی تو فریق بن سکتی تھی اور سپریم کورٹ کو آئین کی تشریح کرتے ہوئے اسے دوبارہ لکھنے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تمام ججز کا اتفاق تھا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں تھی اور عدالت نے سنی اتحاد کونسل کی دونوں اپیلیں متفقہ طور پر خارج کی تھیں جب کہ سنی اتحاد کونسل نے ان اپیلوں کے خارج ہونے کے خلاف کوئی درخواست دائر نہیں کی۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کیس کے حقائق کے تناظر میں آرٹیکل 187 کا استعمال نہیں کیا جا سکتا، اس کا اطلاق کرکے ایسے فریق کو فائدہ دیا گیا جو عدالت کے سامنے موجود ہی نہیں تھا جب کہ ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹی فائی کیا گیا اور وہ ریلیف دیا گیا جو آئین کے دائرہ کار سے باہر تھا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم ہے۔
واضح رہے کہ 14 مارچ 2024 کو پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
12 جولائی 2024 کو جسٹس منصور علی شاہ سمیت 8 ججز نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دیا تھا۔
تاہم 27 جون 2025 کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 5 کے مقابلے میں 7 کی اکثریت سے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں، عدالت نے مختصر فیصلے میں 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔


مشہور خبریں۔
ضاحیہ حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا:حزب اللہ
?️ 25 نومبر 2025 ضاحیہ حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا:حزب
نومبر
ٹرمپ کا چین سے کورونا وبا پھیلانے کے جرم میں 60 ٹریلین ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ!
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چین کو کورونا وبا کے پھیلنے
دسمبر
جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیل کے جرایم کا سلسلہ جاری
?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے سوشل میڈیا پر
جنوری
روس نے یوکرین میں نئے لیزر ہتھیاروں کا استعمال کیا
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: روس کی خصوصی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین
مئی
غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں؛ انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطینی وکیل اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کی
اکتوبر
امریکہ اور برطانیہ کے اپنے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں ؛انصاراللہ
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن
جون
حماس غزہ جنگ کی فاتح
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:جو بھی حماس کو تعزیت دے رہا ہے اسے 49 دن
نومبر
طوفان الاقصی نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟صیہونی اخبار کی حیران کن رپورٹ
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار نے ایک حیرن کن رپورٹ میں الاقصیٰ طوفان
نومبر