?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اتحادیوں کے ساتھ جلد ہی مشاورتی اجلاس منعقد کریں گے، جس میں اتحادیوں کو لندن میں کیے گئے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شہبازشریف لندن اور متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کا دورہ کرنے کے بعد اتوار کی صبح 9 بجکر 30 منٹ پر وفاقی دارالحکومت پہنچے، یو اے ای میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے مرحوم صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم لندن میں اجلاس کے دوران کیے جانے والے فیصلوں کے بارے میں اتحادی جماعتوں کو آگاہ کریں گے، مستقبل کے لائحہ عمل کا متفقہ طور پر فیصلہ کریں گے اور اس کے بعد شہبازشریف قوم سے خطاب کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم دو میں سے ایک آپشن کا انتخاب کریں گے، وہ اگلے عام انتخابات کا اعلان کریں گے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کے جارحانہ موقف کے اثر کو زائل کیا جاسکے، یا پھر ملک میں جاری غیر معمولی معاشی بحران پر قابو پانے کا عزم کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ 20 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے، عوام کا سونامی وفاقی دارالحکومت پہنچے گا اور اس وقت تک واپس نہیں آئے گا جب تک اگلے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا جاتا۔
دوسری طرف حکومت کا کہنا ہے کہ انہیں معاشی بحران ورثے میں ملا ہے جس کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔
شہباز شریف لندن کے نجی دورے پر متعدد کابینہ اراکین کے ساتھ 10 مئی کو روانہ ہوئے، بظاہر یہ دورہ سیاسی صورتحال پر قابو پانے اور ملک میں جاری معاشی بحران پر نواز شریف سے رہنمائی لینے کے لیے کیا گیا۔
انہوں نے لندن میں پانچ دن قیام کیا اور پاکستان واپس آتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے مرحوم صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کے لیے یو اے ای میں رکے، جن کا انتقال 13 مئی کو ہوا تھا۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں نے اسرائیل کو کہاں لا کھڑا کیا ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ تل
جنوری
پاکستان میں مکمل ویکسی نیشن یافتہ افراد کی تعداد 20 فیصد سے زائد ہوچکی ہے
?️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عالمی ادارہ صحت
ستمبر
علاقے کے میڈیا میں شہید رئیسی کی نماز جنازہ کی وسیع کوریج
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، اور ان کے ہمراہ
مئی
ہم ایران کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتے: بائیڈن
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتے کی صبح شام کے خلاف
مارچ
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا حکم معطل کردیا
?️ 9 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے سابق وزیراعظم
مارچ
بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی سازش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
?️ 15 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اکتوبر
پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ہوگیا
?️ 15 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا
ستمبر
بائیڈن نے یوکرین کے لیے 1 بلین ڈالر کی سیکیورٹی امداد مختص کی
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ
دسمبر