🗓️
تاشقند (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا ہے کہ افغانستان کی طرف سے الزام تراشی کا سلسلہ جاری رہا تو حالات خراب ہو سکتے ہیں، انہوں نے حقائق افغان صدر کے سامنے رکھتے ہوئے کہا دراندازی افغانستان کی جانب سے ہورہی ہے، بارڈر پر ہمارے جوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاشقند میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفد نے افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کی ، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بہت سے حقائق اشرف غنی کے سامنے رکھے۔
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے خبردار کیا کہ افغانستان سے دراندازی ہورہی ہے، پاک افٖغان بارڈر پر ہمارے جوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کہ اس وقت سارے دہشت گردی کے مراکز افغانستان میں موجود ہے، اگر اس طرح کی الزام تراشی رہی تو حالت بہتر نہیں ہوسکیں گے۔
ملاقات کے بعد ڈٖی جی آئی ایس آئی نے غیررسمی گفتگو میں بتایا کہ پاکستان نےاپنا موقف واضح طور پرپیش کیا ، علاقائی امن، علاقائی سیکیورٹی اور علاقائی تجارت کے لئے پاکستان خطے میں بڑے مقصد کے لئے کام کررہا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا یہ کانفرنس اس سے کئی بلند ہے جو افغانستان کی طرف سے الزامات عائد کئے گئے، امید ہے بہت جلد تمام اسٹیک ہولڈر آن بورڈ ہوں گےاور صورتحال بہتر ہوجائے گی۔یاد رہے وزیراعظم نےاشرف غنی اورنائب صدراٖفغانستان کےالزامات مستردکرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سنجیدگی سے افغانستان میں امن کی کوشش کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسلام کے پہلو میں خنجر
🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد بن سلمان ، متحدہ عرب امارات کے ولی
ستمبر
چاغی میں جاسوسی ڈرون طیارہ پکڑا گیا
🗓️ 21 نومبر 2021چاغی (سچ خبریں) ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق ڈرون طیارہ نوکنڈی کے
نومبر
سارے مقدمات آئینی بینچ میں نہ لیکر جائیں، کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں، جسٹس منصور
🗓️ 4 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سوئی ناردرن اوور بلنگ کیس
نومبر
مردہ پیدا ہونے والا امریکی بچہ
🗓️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: امریکہ جسے بحری اتحاد تشکیل دے کر صیہونی اہداف کے
جنوری
بغاوت پر اکسانے کا کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کی 3 مئی تک عبوری ضمانت منظور
🗓️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف بیانات
اپریل
انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
🗓️ 21 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات
دسمبر
ن لیگ کا قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
🗓️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ
فروری
کافی عرصے تک عوام ہمیں ایک ہی لڑکی سمجھتے تھے، ایمن اور منال خان
🗓️ 1 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) جڑواں بہن اداکاراؤں ایمن اور منال خان نے انکشاف
جنوری