اقوام متحدہ کی کمیٹی نے عام شہریوں کے فوجی ٹرائل کی مخالفت کردی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ فوجی عدالتوں سے متعلق قانون سازی پر نظر ثانی کے لیے فوری اقدامات کرے، شہریوں پر ان کا دائرہ اختیار ختم کرے، سزائے موت کے نفاذ کا اختیار ختم کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ان کی کارروائیاں شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے (آئی سی سی پی آر) کی مکمل تعمیل کریں تاکہ منصفانہ ٹرائل کے حق کی ضمانت دی جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو جنیوا میں اختتام پذیر ہونے والے اپنے تازہ ترین جائزے میں پاکستان کے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کو فوجی عدالتوں کے دائرہ اختیار کے تحت زیر حراست تمام شہریوں کو ضمانت پر رہا کرنا چاہیے۔

کمیٹی نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا، کمیٹی نے ان رپورٹس پر بھی روشنی ڈالی جن میں 2015 سے 2019 کے درمیان زیادہ تر مقدمات میں سزائے موت دی گئی۔

عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کمیٹی نے پاکستان کے وفد کی جانب سے 26 ویں ترمیم اور اس کی منظوری کے عمل سے متعلق فراہم کردہ معلومات کو تسلیم کیا، تاہم اس نے ججز، پراسیکیوٹرز، وکلا، بار ایسوسی ایشنز اور سول سوسائٹی کے ساتھ پیشگی، وسیع اور شفاف مشاورت کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ کی کمیٹی نے پراسیکیوٹرز کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے قانونی فریم ورک اور ادارہ جاتی میکانزم، ان کی بھرتی، تقرری، تادیبی کارروائی اور برطرفی کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات کی کمی پر افسوس کا اظہار کیا۔

کمیٹی نے سیاسی لحاظ سے حساس مقدمات، بدعنوانی، دہشت گردی اور توہین مذہب سے متعلق مقدمات سے متعلقہ ججز اور پراسیکیوٹرز کو غیر ریاستی عناصر سمیت مسلسل ہراساں کیے جانے، ڈرانے دھمکانے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا۔

رازداری کے حق کے معاملے پر کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ حکام کو عدالتی توثیق اور مناسب نگرانی کے بغیر ذاتی ڈیٹا تک رسائی، اسے محفوظ رکھنے اور اسے غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے حد سے زیادہ وسیع اختیارات فراہم کرتا ہے۔

کمیٹی نے سفارش کی کہ حکومت فوری طور پر ڈیٹا کے تحفظ کا ایک جامع قانون تیار کرے جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیارات کے مطابق شفافیت، احتساب اور ڈیٹا کی رازداری کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

اقوام متحدہ کے پینل نے حکومت سے کہا کہ وہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ، بلیک لسٹ، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور ویزا کنٹرول لسٹ سے متعلق اپنے قانونی فریم ورک اور پالیسیوں پر نظر ثانی اور ان میں ترمیم کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ غیر منصفانہ بنیادوں پر نقل و حرکت کی آزادی کو محدود نہ کریں۔

اقوام متحدہ کی کمیٹی نے کہا کہ حکومت کو جبری گمشدگیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کرنی چاہیے کہ ہر قسم کی گمشدگیوں کو فوجداری قانون میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے اور متعلقہ سزائیں جرم کی سنگینی کے پیش نظر عالمی معیار کے مطابق ہیں۔

مشہور خبریں۔

سعودی پرچم کی تبدیلی افواہ یا حقیقت؟

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:سعودی حکومت کی جانب سےاس ملک کے جھنڈے کو تبدیل کرنے

آج کی دنیا بے شمار تنازعات کے باعث تقسیم کا شکار ہے، وزیراعظم

?️ 21 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج

کیا صیہونیوں میں شمالی محاذ پر جنگ لڑنے کی ہمت ہے؟ خود صیہونی کیا کہتے ہیں؟

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکام کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف وسیع

پاکستان کے پاس اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹنے کی صلاحیت ہے، جس طرح بھارت کو لپیٹا تھا، مولانا فضل الرحمان

?️ 12 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا

فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بارے میں ٹرمپ کے بیان پر اردن کا سخت ردعمل

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

یوسف رضا گیلانی (پی ڈی ایم) کے امیدوار ہیں اور کامیاب ہوں گے

?️ 22 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے

امریکی کانگریس نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دیا

?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: سی این این نے اطلاع دی ہے کہ امریکی سینیٹ میں

قطر پر حملہ عرب ممالک کے امریکہ پر اعتماد میں کمی کا باعث بنا: واشنگٹن پوسٹ

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ریاست کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے