?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے افواج پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا ناقابل برداشت قرار دیدیا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا ناقابل برداشت ہے۔ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ تضحیک کرنے والوں کاپتا لگا کران کا سرکچلنا ہوگا۔
شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی اور فتنہ پھیلانے والوں کی نشاندہی کرنا ہوگی۔ پاکستان کو خوارج سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں گے۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں مادر وطن کیلئے جان قربان کرنے والے میجر عدنان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کہا میجر عدنان شہید نے ملک اور قوم کیلئے جان کی قربانی دی، نماز جنازہ میں میجر عدنان شہید کے خاندان سے ملاقات ہوئی، شہید عدنان کے والد کا حوصلہ جوان تھا، پاکستانی قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کا حالیہ دورہ کامیاب رہا، دورے کے دوران بزنس کانفرنس انتہائی مفید رہی، چین اقتصادی اور عسکری قوت بن چکا ہے، امریکا کے ساتھ تعلقات بڑھانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، امریکا کے ساتھ ایم او یوز سے سرمایہ کاری آئے گی۔
شہبازشریف نے کلائمیٹ اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کردیا، کہا سیلاب سے نقصانات سے متعلق ایک ہفتے میں جائزہ مکمل ہوگا، وفاق اپنا کردار ادا کرے گا، صوبے بھی اپنا حصہ ڈالیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب نے بڑی تباہی مچائی، سیلابی پانی اب سندھ میں داخل ہورہا ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے ایک دن میں نہیں نمٹا جاسکتا، سیلاب کے باعث 1000افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، فصلوں کو کتنا نقصان پہنچا؟ ایک ہفتے میں جائزہ مکمل ہوجائے گا۔
مشہور خبریں۔
تنقید کے بعد برطانیہ کی فلسطین کے متعلق سیاسی موقف مین ہچکچاہٹ
?️ 31 جولائی 2025تنقید کے بعد برطانیہ کی فلسطین کے متعلق سیاسی موقف مین ہچکچاہٹ
جولائی
سعودی جیل میں قید سماجی کارکن کی تشویشناک حالت
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے آل سعود کی جیل میں ایک سعودی
ستمبر
ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں سے تل ابیب کے اسکینڈل کا ثبوت
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ترکی میں زلزلہ کے متاثرین کی مدد کے
فروری
صالح العروری شہادت کیسے ہوئی؟
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
جنوری
پی ٹی آئی لانگ مارچ کی نگرانی کیلئے راولپنڈی میں کنٹرول سینٹر قائم
?️ 19 نومبر 2022راولپنڈی : (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی
نومبر
قطر میں العدید امریکی ایئر بیس ؛ تاریخ، اہمیت اور ایرانی حملے کی تفصیل
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:العدید ایئر بیس، جو خلیج فارس کی سب سے اہم
جون
محمد بن سلمان کے غیر جانبدار کاربن کے منصوبوں میں واضح تضاد
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کا کہنا ہے
اکتوبر
ہانیہ عامر بھارت میں کام کیے بغیر وہاں ’سپر اسٹار‘ بن گئیں، نادیہ خان
?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان
اکتوبر