واشنگٹن (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان معاملہ پر ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر امریکا کا دورہ کیا۔پاکستان ، افغانستان میں امن و استحکام کا خواں ہے ، افغان معاملہ کا راہ بات چیت ہے ۔
یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ دنیا کو پاکستان کے بیانیے سےمسلسل آگاہ کررہے ہیں، افغان مسئلے پرماضی بھلا کر آگےدیکھنے کی ضرورت ہے۔افغان مسئلہ پر پاکستان کی پالیسی بالکل واضح ہے۔
معید یوسف کا کہنا تھا کہ5اگست 2019کے بھارتی اقدام کیخلاف وزیراعظم نے ہر فورم پرآواز اٹھائی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں بھرپور آواز اٹھائی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا دورہ امریکا بہت مثبت رہا، وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر امریکا کا دورہ کیا ہے۔
مشیرقومی سلامتی نے کہا کہ سرمایہ کاروں سے ملاقات میں معاشی سیکیورٹی پر اچھی گفتگو ہوئی، پاکستان کے افغانستان میں منفی رویے کا کوئی الزام سننے کو نہیں ملا، ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کا بیانیہ مثبت طریقے سے پیش نہیں کیا گیا۔