?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے عبوری وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ درآمدی سامان سے لدے ہزاروں کنٹینرز کو جانے کی اجازت دے جو کہ پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کارگو پر پابندی کے بعد سے کراچی پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیکسز کی مد میں لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے کیونکہ سامان اس کی بندرگاہوں سے خشکی سے گھرے ملک افغانستان میں ڈیوٹی فری بھیجا جارہا ہے اور پھر سرحد پار واپس اسمگل کیا جاتا ہے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مزید ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کراچی پورٹ پر افغانستان بھیجے جانے والے 3 ہزار سے زائد کنٹینرز کو روک رکھا ہے جس سے تاجروں کو لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
ان کنٹینرز میں اعلیٰ معیار کا الیکٹرانکس سامان، مشینی پرزے، کیمیکلز اور ٹیکسٹائل کی اشیا موجود ہیں، یہ سب چیزیں اگر پاکستان میں درآمد کی جائیں تو ان پر بھاری محصولات عائد ہوتے ہیں۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان بھیجے جانے والے اس سامان کی مقدار میں گزشتہ 2 برسوں کے دوران اضافہ ہوا ہے اور وہاں کی مارکیٹ کے حجم کو دیکھتے ہوئے یہ غیرحقیقی معلوم ہوتا ہے۔
اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا کہ طالبان کے عبوری وزیر تجارت حاجی نورالدین عزیزی کی سربراہی میں افغان وفد نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔
بیان میں کہا گیا کہ حاجی نورالدین عزیزی اور جلیل عباس نے دونوں ممالک کے ٹرانزٹ مسائل اور چیلنجز کے بارے میں بات کی۔
پشاور میں افغان قونصل خانے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر سیکڑوں کنٹینرز کئی ماہ سے کھڑے ہیں، کچھ کنٹینرز کو ایک سال سے زائد عرصے سے روک رکھا ہے، اندر کا سامان خراب ہو رہا ہے اور تاجروں کو نقصان ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ اگست 2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے تجارتی تنازع افغانستان اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والےکئی مسائل میں سے ایک ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران اسرائیل جنگ میں امریکی مداخلت عالمی جنگ کا باعث بنے گی۔ لیاقت بلوچ
?️ 19 جون 2025لاہور (سچ خبریں) جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا
جون
فلسطینی نوجوانوں نے تل آویو کے ساتھ تنازع کے اصولوں کو کیسے تبدیل کیا؟
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں: جیسے جیسے صیہونی حکومت اپنی جارحیت کو جاری رکھے ہوئے
اپریل
المعمدانی ہسپتال کے جرم میں صہیونیوں کے اندازے مسترد
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے المعمدانی اسپتال کے جرم
اکتوبر
غزہ دنیا کی بدترین جیل میں تبدیل ہوچکا ، 58اسلامی ممالک کے حکمران خاموش تماشا دیکھ رہے ہیں‘سراج الحق
?️ 17 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ
مارچ
شوکت یوسفزئی نے صادق سنجرانی کی جیت کو حقیقی جمہوریت قرار دیا
?️ 13 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کو
مارچ
ایرانی سنیما، دنیا کی معروف سنیما انڈسٹریز میں سے ایک ہے: پاکستانی وزیر ثقافت
?️ 3 دسمبر 2025 ایرانی سنیما، دنیا کی معروف سنیما انڈسٹریز میں سے ایک ہے:
دسمبر
صیہونیوں کی حمایت پر عراقی پارلیمنٹ کی اردن کو سزا دینے کی کوشش
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: اردن اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کی وجہ سے عراقی
اکتوبر
پاکستان، ایران کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحمل کا راستہ اپنانا چاہیے، افغانستان
?️ 18 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی
جنوری