?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ جو اسلحہ افغانستان میں چھوڑا گیا تھا وہ اب دہشت گرد گروپوں کے ہاتھ لگ چکا ہے، ہمیں تشویش ہیں کہ وہ پاکستان سمیت خطے کے لیے خطرہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ طورخم بارڈر کے حوالے سے پاکستان کو تشویش ہے اور اس حوالے سے افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہمیں تشویش ہیں کہ جو اسلحہ موجود ہے وہ پاکستان سمیت خطے کے لیے خطرہ ہے کیونکہ جو اسلحہ افغانستان میں چھوڑا گیا تھا وہ اب دہشت گرد گروپس کے ہاتھ لگ چکا ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتے مگر اس اہم مسئلے کے حوالے سے تمام ممالک کو ملکر کام کرنا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان امن اور سلامتی کا بارڈر ہونا چاہیے، پاکستان نہیں چاہتا کہ کاروباری یا عام لوگوں کے لیے بارڈر پر مسائل پیدا کیے جائیں۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے اور افغان شہریوں کے لیے درجنوں کے تعداد میں ویزا جاری کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے لیے پاکستان کی پالیسی برسوں پرانی ہے، پاکستان نے ہمیشہ افغان مہاجرین کے لیے اپنے دروازے کھولے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی پامالیاں جا ری ہیں اور بھارت جی 20 سمٹ کی انعقاد کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ میں 2023 کو یوتھ کا سال منا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون جاری ہے اور پاکستان اپنے دوست ممالک کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت میں سرمایہ کا ری کے لیے عرب ممالک کو بھی دعوت دی ہے.
ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں سے پاک فوج کے افسر اور جوان شہید ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس سے پاکستان کے تعلقات اہم ہیں جبکہ گزشتہ سال دونوں جانب سے اعلیٰ سطحی وفود کے دورے ہوئے.
ترجمان نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے یونیورسٹیوں کو نوٹس جاری کیا جس میں رولز کو فالو کرنے کا کہا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ 6 ستمبر کو انتہائی افسوسناک معاملہ ہوا جس پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بیان جاری کیا اور 6 ستمبر کے مسئلہ پر پاکستان نے افغانستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ طورخم بارڈر پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کی علامت ہے جبکہ دونوں ممالک سیکیورٹی تحفظات سے آگاہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں، بھارت جی 20 سمٹ کی انعقاد کررہا ہے جبکہ دوسری جانب بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے.


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا.
?️ 10 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو
مئی
بہت جلد گھی 150،100 روپےسستاہوجائےگا۔مفتاح اسماعیل
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سناتے
جولائی
بائیڈن سیکڑوں تارکین وطن بچوں کو فوجی اڈے پر بھیج چکےہیں:وائٹ ہاؤس
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:ہفتے کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ریپبلکن ممبروں
مارچ
لبنان کو امریکہ توانائی کی فراہمی؛ بحران کا حل یا اس ملک کو وابستہ کرنے کا منصوبہ
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے لبنان میں توانائی کے مسائل کو حل
اکتوبر
غزہ میں کون جنگ بندی نہیں ہونے دے رہا؟ حماس یا نیتن یاہو
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار
دسمبر
کاروباری طبقے کی اکثریت کا ملک کی سمت کے بارے میں اظہار تشویش
?️ 17 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری طبقے کی اکثریت نے ملک کی سمت
فروری
غزہ پٹی انسانی تباہی کے دہانے پرپہنچ چکی ہے:فلسطینی مزاحمتی تحریک کا انتباہ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی حماس اور جہاد اسلامی تحریکوں نے ایک بیان میں
دسمبر
پیلوسی نے یوکرین میں امریکی فوجیوں بھیجنے کی مخالفت کی
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں: ہم کیف نہیں جا رہے ہیں پیلوسی نے یوکرین میں
مارچ