🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرِ عام پر آگئے۔سرکاری نشریاتی ادارے ’پی ٹی وی نیوز‘ کے مطابق افواج پاکستان گزشتہ 2 دہائیوں سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف دہشت گردی کی جنگ لڑ رہی ہے، ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹی ٹی پی کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا ہے، ٹی ٹی پی کو ہتھیاروں کی فراہمی پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔
29 دسمبرکو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر راہزیب سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
بلوچ لبریشن آرمی نے انہی ہتھیاروں سے نوشکی اور پنجگور میں ایف سی کیمپوں پر حملے کیے، ژوب گیریژن پر حملے میں بھی ٹی ٹی پی کی جانب سے امریکی اسلحے کا استعمال کیا گیا، امریکی ہتھیاروں سے لیس ٹی ٹی پی دہشت گردوں نے چترال میں دو فوجی چیک پوسٹوں پرحملہ کیا۔
میانوالی ائیربیس حملے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیرملکی ساختہ تھا۔
امریکی محکمہ دفاع نے پینٹاگون نے کہا کہ امریکا نے افغان فوج کو کل 4 لاکھ 27 ہزار 3 سو جنگی ہتھیار فراہم کیے، انخلا کے وقت 3 لاکھ باقی رہ گئے، 200 سے اگست 2021 کے درمیان افغان فورسز کو 18.6 ارب ڈالر کا سامان فراہم کیا۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن کا اپریل 2023 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ
🗓️ 1 دسمبر 2022پنجاب:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی
دسمبر
وفاقی حکومت کا ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ
🗓️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے
نومبر
دنیا بھر میں جاری بحرانوں کی جڑ امریکہ ہے:آیت اللہ خامنہ ای
🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نےامریکہ کو دنیا میں بحران سازی کا
مارچ
اسرائیلی فوجی نےکیے آئرن ڈوم کے راز 10,000 ڈالر میں فروخت
🗓️ 2 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے نیوز آؤٹ لیٹ نیوز ون کے مطابق
فروری
غزہ آپریشن میں صیہونی فوجیوں کا بہت زیادہ نقصان
🗓️ 30 جون 2024سچ خبریں: الاقصیٰ شہداء بٹالینز نے اعلان کیا کہ فلسطینی جنگجوؤں نے
جون
امریکا کی انسانی حقوق کے نام پر دنیا کو بیوقوف بنانے کی سازش، چین نے اہم الزام عائد کردیا
🗓️ 27 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین نے امریکا کی جانب سے انسانی حقوق کی
جون
فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں شہباز شریف کے خلاف درخواست دائر کردی
🗓️ 12 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے
اپریل
بھارتی پولیس کا سید علی گیلانی شہیدکے گھر ، تحریک حریت کے دفتر پر چھاپہ
🗓️ 12 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر