?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان بھائیوں کی بھرپور میزبانی کی، اب افغان مہاجرین کی اپنے ملک باعزت واپسی کا وقت آگیا ، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے اقدامات کیے ہیں تاہم مہاجرین کی واپسی کے دوران دہشت گردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کا شبہ ہے، افغانستان سے محلقہ بارڈر پر فینسنگ مکمل کردی، ٹیرر فنانسنگ کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں مزید اقدامات بھی کریں گے۔
اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی بین المذاہب طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کے بعد پاکستان کو ہدف بنایا جارہاہے، ہم مزید مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، علما نے طالبان اور افغان حکومت سے اپیل کی کہ آپ مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، پاک افغان علما کانفرنس نے کوئی فتویٰ نہیں دیا۔
قبل ازیں پارلیمانی کمیٹی کی ان کیمرا بریفنگ میں بتایا گیا کہ طالبان کابل سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر پہنچ چکے ہیں، افغانستان کے متعدد اضلاع میں خانہ جنگی جاری ہے، افغان حکومت اور طالبان کی لڑائی سے بحرانی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، بڑی تعداد میں افغان مہاجرین پڑوسی ممالک کا رخ کرسکتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پارلیمانی کمیٹی کو سکیورٹی ، خارجی وداخلی صورتحال پر جامع بریفنگ دی، ڈی جی آئی ایس آئی نے پارلیمانی رہنماؤں کو افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ طالبان کابل سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر پہنچ چکے ہیں، افغانستان کے متعدد اضلاع میں خانہ جنگی جاری ہے، افغان حکومت اور طالبان کی لڑائی سے بحرانی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، بڑی تعداد میں افغان مہاجرین پڑوسی ممالک کا رخ کرسکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
جرمنی کا فلسطینی اور لبنانی عوام کے قتل عام میں شریک رہنے کا اعلان
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: جرمن چانسلر نے مظلوم فلسطینیوں اور لبنانیوں کے خلاف قابضین
اکتوبر
غیر قانونی ریلی نکالنے کا کیس: عمران خان، اسد عمر و دیگر ملزمان باعزت بری
?️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک
اپریل
کیا مغربی کنارے کی عوام غزہ کے ساتھ ہے؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے مختلف علاقوں کے مکینوں نے نئے سال
جنوری
طالبان کے دور میں روس میں پہلے افغان سفیر کا تعارف
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: ماسکو میں افغان سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ
جون
کیا عالمی عدالت نتین یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر سکتی ہے؟
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: تل ابیب کے رہنماؤں نے ایک خصوصی اجلاس منعقد کر
اپریل
امریکہ میں تاریخی قتلوں کے پوشیدہ اور آشکار راز؛ لنکن سے کینیڈی تک
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:امریکی تاریخ میں چار صدور – ابراہم لنکن، جیمز گارفیلڈ، ولیم
فروری
شام اورعراق سرحد پر امریکی کی دہشت گردانہ سازش
?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: عراقی سیکورٹی کے ماہر کاظم الموسوی نے کہا کہ التنف
فروری
امریکہ میں کورونا وائرس کی اصل کی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ کل چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے
مئی