?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سرزمین سے درآندازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے، دہشت گردی پر پاکستان اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں ضرورت ہوئی ہم طاقت کا بھرپور استعمال کریں گے، افغانستان میں دہشت گردی کے مراکز بنے ہوئے ہیں، کابل کی طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کردے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ثالث ہمارے مفادات کی مکمل دیکھ بھال کریں گے، دہشتگردی روکے بغیر دو ہمسایوں کے تعلقات میں بہتری کی گنجائش نہیں ، پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی، کالعدم ٹی ٹی پی ہو یا بی ایل اے ہو، پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت آہستہ آہستہ تنہائی کا شکار ہورہی ہے ، سابق فاٹا کے لوگ سمجھتے ہیں وفاقی حکومت مخلص ہے ، جہاں ضرورت ہو ہم طاقت کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں ، پی ٹی آئی کے لوگ اپنے سیاسی مفادات کی بات کرتے ہیں ۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ ملک نیازی لاء کے تحت نہیں چل سکتا ، ہم نے اس مٹی کے مفاد کا تحفظ کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف اور پاکستان میں اسٹاف لیول معاہدہ طے
?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پا
جولائی
یمن میں صیہونی فوجی افسروں کی آمد
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت سے وابستہ جاسوسی تنظیم موساد
فروری
صیہونی حکومت کے حق میں سعودی اور امارات کی حرکتیں بے نقاب
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کی حمایت میں صیہونی عبوری حکومت کے خلاف
نومبر
امریکی سینیٹر نے ایک بار پھر پیوٹن کے قتل کا مطالبہ کیا
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر لنڈسے گراہم نے روسی صدر ولادیمیر
مارچ
پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ
?️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ہتھیاروں کے نظام ابابیل ویپن سسٹم
اکتوبر
آیت اللہ خامنہ ای کے امریکی طلباء کے نام اہم خط پر بین الاقوامی ردعمل
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے امریکی طلباء کے نام اہم
جون
بائیڈن امریکہ کا دشمن ہے: ٹرمپ
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: پنسلوانیا میں خطاب کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ستمبر
جرمنی کا سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ChatGPT کو بلاک کرنے کا منصوبہ
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن ڈیٹا پروٹیکشن کمشنر Ulrich Kölber نے Handelsblatt اخبار کو بتایا
اپریل