?️
راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف اور سروسز چیفس نے افغانستان میں زلزلے سے ہونی والی تبا ہی پر گہرےافسوس کا اظہار کیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ عسکری قیادت نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے،افغانستان میں زلزلے سے شدید جانی و مالی نقصان ہوا،پاک فوج افغان عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے تیارہے ۔
واضح رہےکہ فغانستان میں 6 اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے سے 950 افراد جاں بحق اور600 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکا میں ہوئی جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ افغانستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے مجموعی طور پر مختلف علاقوں میں زلزلے سے 950 اموات کی تصدیق کی ہے ، زلزلے کی وجہ سے 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے کیوں کہ زلزلے سے کچے مکانات گرگئے اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی جب کہ زمین میں دراڑیں پڑگئیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی ، زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے ، جس کے بعد حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ پاکستان نے افغانستان میں آنے والی اس قدرتی آفت کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، اس ضمن میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہوا ، میری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں، میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے لیے دعا گو ہوں اور سوگواران سے دلی تعزیت کرتا ہوں ، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں ، افغانستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے ، اس مقصد کے لیے پاکستانی حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت کی۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں جانی نقصان پر میری دعائیں اور ہمدردیاں افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں ، میں نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہر قسم کی امداد خصوصاً طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات دے دی ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کے شہر پشاور میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: پاکستان کے شہر پشاور میں ایک مسجد پر دہشت گردانہ
مارچ
یوکرین میں پیش رفت کے بارے میں صیہونی حکومت کو ماسکو کا جواب
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: تل ابیب میں ماسکو کے سفارت خانے نے یوکرین
اکتوبر
روس کے خلاف امریکی سازشیں؛امریکی وزیر خارجہ کا انکشاف
?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کی شکست
مارچ
صہیونی کابینہ کی مقبولیت میں کمی
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے غزہ کی جنگ کی دلدل میں دھنسنے
جون
سعودی عرب کا پہلا اعلیٰ سطحی وفد شام کے دورے پر
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ایک اعلیٰ سطحی اقتصادی
جون
7 ہزار سے زائد جیولن اور اسٹنگر میزائل یوکرین پہنچ چکے ہیں: پینٹاگون
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ 5500 سے زیادہ جیولن اور
مئی
سعودی دربار میں ہائی الرٹ،شاہ سلمان پریشان
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:باخبر سعودی ذرائع نے بتایا کہ سعودی بادشاہ کو امریکی حکومت
فروری
غزہ جنگ میں ہمیشہ کے لیے معذور ہونے والے صیہونی فوجی
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: 3ماہ گزرنے کے باوجود غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی
جنوری