?️
اسلام آباد : (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے اعلی عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے سے متعلق تفتیشی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی۔
کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ وفاقی پولیس کی جانب سے وزرات داخلہ کو بھجوائی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2 اپریل کو ہائی کورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط ملے، 3، 4 اور 5 اپریل کو سپریم کورٹ کے ججز کو بھی خط موصول ہوئے۔
اس میں مزید بتایا گیا کہ اس معاملے پر الگ الگ دو مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، خط میں آرسینک پاؤڈر پایا گیا جس کی مقدار زہریلی نہیں تھی، آرسینک جن جن پنسار سے ملتا ہے ان کا بھی ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے، تفتیشی ٹیمیں ان تمام دکانوں کے دورے کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی کی دو ٹیمیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے بنائی گئی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج اور خط بھیجنے والوں کے نام نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو بھجوا دیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لفافوں پر تحریر اور سیاہی کو تجزیہ کے لیے ایکسپرٹ کو بھجوا دیا گیا, خط پر لگائی جانے والی پوسٹل اسٹیمپ کا بھی تجزیہ کیا جارہا ہے, سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کراوائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ 2 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس میں ڈرانے دھمکانے والا نشان موجود تھے۔
عدالتی ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوا جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ انتظامیہ نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
بعد ازاں 3 اپریل کو لاہور ہائی کورٹ کے 6 ججز اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ میں مشکوک خط ملنے والے ججوں میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے جن ججز کو یہ دھمکی آمیز خطوط بھیجے گئے تھے اُن میں چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں جنہیں یہ خطوط یکم اپریل کو موصول ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ چاروں خطوط میں پاؤڈر پایا گیا اور دھمکی آمیز اشکال بنی ہوئی تھیں، اِن چاروں ججز کو خطوط موصول ہونےکا مقدمہ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) میں درج کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم ایک بار پھربراہ راست عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ایک بار پھراتوار کو عوام
اگست
اردوغان کی الجولانی کے دہشت گردوں کی حمایت، شام میں قتل عام پر خاموشی
?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام میں جاری
مارچ
سعودی عرب میں اسرائیلی طیارے کی لینڈنگ
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اس حکومت
اگست
شامی اتحادیوں کے مشترکہ آپریشن روم کی نئی حکمت عملی
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:التنف میں امریکی فوجی اڈے کو 5 سمارٹ ڈرونز سے براہ
اکتوبر
سپریم کورٹ نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیلیں نمٹا دیں
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی
اپریل
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے قومی اسمبلی کی 5
نومبر
صیہونی فوج نے ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا دی
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:نابلس پر صیہونی فوج کے حملے کے چند گھنٹے بعد ان
جون
صیہونی فوجی ریڈیو کا داعش سے وابستہ گروہ کے سرغنہ سے انٹرویو؛ انتشار پھیلانے کی کوشش
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:غزہ کے علاقے رفح میں سرگرم داعش سے وابستہ گروہ
جون