?️
کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر اور پی پی پی کے صدر آصف علی زرداری نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے صاف، شفاف انعقاد کو یقینی بنائے گا۔
اپنے ایک بیان میں سابق صدر مملکت نے کہا کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے اور پیپلز پارٹی اس کے لیے پوری طرح تیار ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی، ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ مجھے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر پورا اعتماد ہے کہ وہ ملک میں صاف، شفاف الیکشن کروائے گا۔
خیال رہے کہ سابق صدر کی جانب سے یہ بیان برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ان کی ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
اس ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے شاہ چارلس کے جنم دن کے حوالے سے اظہار مسرت کا پیغام دیا تھا اور ڈیوڈ کیمرون کے وزیر خارجہ بننے پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔
آصف زرداری نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے برطانیہ سے مصالحتی کردار ادا کرنے پر زور دیا تھا جب کہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔
سابق صدر اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات کے موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ اسے سے قبل گھوٹکی میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا تھا کہ مخالف الیکشن میں آئیں، ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں، آج کی بات چیت میں دوستوں اور دشمنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ گزشتہ حکومت کے خلاف، عمران خان کے خلاف تحریک اس لیے نہیں چلائی تھی کہ ہمیں اقتدار چاہیے تھا۔
سابق صدر نے کہا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی نوکری کی ہے، ذوالفقار علی بھٹو کی قبر پر لکھا ہے کہ یہاں عوام کا نوکر دفن ہے، عوامی نوکری میں ہی ہماری جنت و دوزخ ہے، ہمارے روزے، سجدے کام نہیں آنے، اگر کام آنی ہے تو عوامی خدمت ہی کام آنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو ہمارے مخالف الیکشن میں آرہے ہیں، وہ آئیں، کھڑے ہوں، ان کا خیر مقدم کرتے ہیں، جمہوریت ہوگی، مقابلے کی فضا ہوگی تو ہی بہترین نتیجہ سامنے آئے گا، ہم کسی کو منع نہیں کرتے، سب کو کہتے ہیں کہ اپنی سیاست کریں، ہماری اپنی سیاست اور فلسفہ ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں باغی مسلح گروہوں کو اسرائیلی فوج کی عسکری مدد حاصل
?️ 16 اکتوبر 2025 غزہ میں باغی مسلح گروہوں کو اسرائیلی فوج کی عسکری مدد حاصل
اکتوبر
پنجاب پولیس چھاپوں کے وقت ملزمان کی گرفتاریوں کی ویڈیولازمی بنائے ،لاہور ہائیکورٹ
?️ 6 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کی ویڈیو لازمی
اپریل
تحریک انصاف کے اعلی حکام کا اجلاس گورنرہائوس کراچی میں منعقد ہو
?️ 11 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کے
دسمبر
ٹوئٹر سے کون سا فیچر ختم ہوا ہے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا کمپنی ایکس (جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے
اگست
غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی دعوے بین الاقوامی قوانین کے منافی
?️ 22 فروری 2026غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی دعوے بین الاقوامی قوانین کے منافی
فروری
عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر حملہ
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ امریکی قابض فوج سے تعلق
مارچ
غزہ پر امریکی قرارداد فلسطینیوں کے حقوق کو نظر انداز کر رہی ہے: چین
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: چین کے خارجہ محکمے کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے
نومبر
فرانس میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی لہر، ملک بھر میں تیسری بار لاک ڈاؤن لگا دیا گیا
?️ 1 اپریل 2021پیرس (سچ خبریں) فرانس میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی شدید
اپریل