🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) رانا مشہود نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
رانا مشہود کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں رانا مشہود نے مؤقف اپنایا کہ آئین کے مطابق اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوتا ہے لیکن آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کیے گئے جس سے رائے شماری خفیہ نہیں رہی۔
انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ ان غیر قانونی اقدامات پر بات کی تو پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی، عدالت پنجاب اسمبلی کے سیشن میں حصہ لینے پر لگائی گئی اس پابندی کو کالعدم قرار دے۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو بھی کالعدم قرار دے۔لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ آج رانا مشہود کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد اسپیکر کا عہدہ خالی ہوگیا تھا جس کے بعد 30 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سبطین خان پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے تھے۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کے مشترکہ امیدوار سبطین خان کو 185 ووٹ ملے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سیف الملوک کھوکھر نے 175 ووٹ لیے اور 4 ووٹ مسترد ہوئے۔
خیال رہے کہ ووٹنگ مکمل ہونے سے قبل پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کا عمل اپوزیشن امیدوار کی جانب سے بیلٹ پیپرز پر اعتراض کے بعد مختصر وقت کے لیے عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے اعتراض کیا کہ بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر لکھے ہوئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق انہوں نے پیپر پٹخ دیے تھے، جس کے بعد پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے ایوان کے اندر سیکیورٹی طلب کی تھی، مختصر وقفے کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا تھا۔
قبل ازیں 22 جولائی کو سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس کی صدارت اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے کی تھی اور مسلم لیگ (ق) کے 10 ووٹ مسترد کردیے تھے اور اس کی وجہ سپریم کورٹ کا آرٹیکل 63 اے سے متعلق فیصلے کے تحت مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کے خط کو قرار دیا تھا۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو وزیراعلیٰ قرار دیا تھا اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے ان کے 10 ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ بھی کالعدم قرار دی تھی۔ چوہدری پرویز الہٰی کے حق میں فیصلے کے بعد انہوں نے اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی سے حلف لیا تھا اور یوں چوہدری پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔
مشہور خبریں۔
امریکی حکام کے دورے سے تائیوان میں علیحدگی پسندی کے جذبات کو تقویت
🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کی صدر تسائی انگ وین نے آج جمعہ
اگست
آئی جی اور رینجرز سے سیکیورٹی کی رپورٹ طلب
🗓️ 5 نومبر 2022کراچی:(سچ خبریں) کراچی میں ضمنی انتخابات کی تاریخ میں تاخیر پر سندھ
نومبر
You Need to Read This Before Getting Lash Extensions
🗓️ 24 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
کیا حافظ نعیم الرحمٰن کراچی کے بعد قومی سطح پر بھی اپنی جماعت کو کامیاب بنا پائیں گے؟
🗓️ 19 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) یہ 2021ء کے اوائل کی بات ہے، شہرِکراچی کے
اپریل
ہمارے اقدام سےغریب کو احساس ہوگا سیاستدان تنگی برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم
🗓️ 22 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کفایت
فروری
بعثیوں کے لیے عراق میں کوئی جگہ نہیں:مقتدی صدر
🗓️ 20 فروری 2021سچ خبریں:عراقی صدر تحریک کے رہنما سابق عراقی آمر کی بیٹی نے
فروری
شمالی آئرلینڈ میں ہیلری کلنٹن کی مخالفت میں فلسطین کے حامیوں کا احتجاج
🗓️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: جمعرات کے مظاہرے میں مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے
نومبر
نگران حکومت پنجاب نے اگلے چار ماہ کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی
🗓️ 30 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران حکومت پنجاب نے رواں مالی سال 2024 کے
اکتوبر