?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سنی اتحاد کونسل کے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ایوان میں خواتین کے حوالے سے غلط اور غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کیا گیا ٹریژری بینچز کی جانب سے، دو مواقع پر انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ممبران اسمبلی پر حملہ آور ہونے کی کوشش بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بیچ بچاؤ کروایا تھا۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اسپیکر نے سنی اتحاد کونسل کے دو ممبران کی رواں سیشن کے لیے ممبر شپ معطل کی، ممبرشپ ملتوی کرنے کی وجہ صدر کےخطاب کے دوران نازیبا زبان کا استعمال بتائی گئی۔
شیر افضل مروت کے مطابق اسپیکر صاحب نے کہا ہے کہ میں ان کو بھی دیکھوں گا کہ کیا ان کا رویہ غیر مناسب تھا؟ اسپیکر سے گفت و شنید کے بعد انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ آج کی رولنگ پر نظر ثانی کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے ہماری پارٹی توڑنے کی کوشش کی گئی، بلے کا نشان لیا گیا، پھر ہمارے امیدواروں کو اغوا کیا گیا اور کاغذات چھینے گئے۔
شیر افضل مروت نے شکوہ کیا کہ ہماری مخصوص نشستوں کو بھی چھینا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر ایاز سادق نے جمشید دستی اور محمد اقبال کی رکنیت معطل کردی تھی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو صدر کے خطاب کے دوران جمشید دستی اور محمد اقبال نے نامناسب زبان کا استعمال کیا، وہ دھمکی آمیز طریقے سے اسپیکر ڈائس کی طرف آئے اور باجے بجائے جسے کبھی بھی ایوان میں نہیں بجایا گیا، اس طرح کا رویہ ایوان میں اپنانے کی اجازت نہیں۔
مشہور خبریں۔
معمدانی اسپتال سے تابعین اسکول تک:بدترین قتل و غارت کا سلسلہ
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ میں 400 دنوں سے زیادہ عرصے سے امن ناممکن ہو
نومبر
کے ایم سی کا 8 ماہ بعد ہی میونسپل چارجز میں 100 فیصد تک اضافے پر غور
?️ 18 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے بجلی کے
اپریل
اردن کے بادشاہ کا صیہونی حکومت کے یکطرفہ اقدامات کو روکنے کی تاکید
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اس بات پر زور دیا
فروری
عبدالباری عطوان کا سوڈان کے تنازعات کا تجزیہ
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں جنرل عبدالفتاح البرہان اور محمد حمدان دغلو کی فوج
اپریل
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیس کی قربانیوں کو سراہا
?️ 5 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان علیانی کا کہنا
اگست
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف کی تجویز، ماہانہ 50 ہزار تنخواہ پر انکم ٹیکس چھوٹ کا امکان
?️ 16 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی
اپریل
پانچ مسلم ممالک جو غزہ کے قاتلوں کے ساتھ اقتصاد میں شریک
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے بے گناہ عوام کے خلاف بے رحم نسل
اگست
امریکہ نے تائیوان کو غیر مستحکم کیا ہے:اقوام متحدہ میں چینی سفیر
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے امریکی سینیٹرز کے دورہ
اگست