اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد مجموعی قومی ذخائر 9.85 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 مارچ سے بڑھ کر 9 ارب 84 کروڑ 68 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 ارب 31 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ کمرشل بینکوں کے مجموعی ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ہیں اور یوں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 84 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 مارچ کو بیان میں کہا تھا کہ 3 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 9.75 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔

بیان میں بتایا گیا تھا کہ ’3 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 48 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 4.3 ارب ڈالر ہوگئے ہیں، جس کی وجہ چین سے کمرشل قرض کے طور پر 50 کروڑ ڈالر کی وصولی تھی‘۔

عارف حبیب لمیٹڈ نے اس حوالے سے تجزیے میں بتایا تھا کہ قومی ذخائر میں 3 فروری سے اب تک 1.4 ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک مہینے کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

اس سے قبل 2 مارچ کو اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا اور ملک کے مجموعی ذخائر کا حجم بڑھ کر 9.27 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ 24 فروری تک ملک کے بیرونی ذخائر بڑھ کر 9.27 ارب ڈالر ہوگئے تھے، جس میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 3 ارب 81 کروڑ 41 لاکھ ڈالرتھے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 23 فروری کو بتایا تھا کہ مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور 17 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.258 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا تھا کہ ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر 17 فروری 2023 کو مجموعی طور پر 8.73 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

فرانسیسی سائنسدان کے امریکہ میں داخلے پر پابندی؛ وجہ؟

?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: فرانسیسی حکومت نے ایک فرانسیسی سائنسدان کے سفری پابندی پر افسوس

فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم

?️ 29 جنوری 2021فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم اسلام

ایران اور ترکی کے شکر گزار ہیں: قطر

?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:قطری وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دوحہ نے کئی

کسی سے ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، کچھ غلط نہیں کیا تو ریفرنس کا ڈر کیسا، جسٹس منصور

?️ 14 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے پیونی جج جسٹس منصور علی

نسلہ ٹاور کے رہائشیوں نے سامان دوسری جگہوں پر منتقل کر دیا

?️ 31 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کے تمام رہائشیوں نے اپارٹمنٹس خالی کر

افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں ہے: فرخ حبیب

?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جنگ

تل ابیب پر پابندیوں کے گہرے اثرات

?️ 8 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Ha’aretz کے مطابق غزہ میں 8 ماہ کی مسلسل

الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں ہماری اولین ترجیح ہے

?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے